جی بی میں سبسڈائز گندم کی شفاف تقسیم کیلئے نادرا کیساتھ معاہدہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
تحت نادرا گندم سبسڈی پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی شناخت کی تصدیق میں مدد کرے گا۔ اس تعاون سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ مستفید ہونے والوں کو ان کے شناختی کارڈ کی تصدیق کر کے سبسڈی فراہم کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور گلگت بلتستان کے محکمہ خوراک نے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت نادرا گندم سبسڈی پروگرام سے مستفید ہونے والے افراد کی شناخت کی تصدیق میں مدد کرے گا۔ اس تعاون سے اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ مستفید ہونے والوں کو ان کے شناختی کارڈ کی تصدیق کر کے سبسڈی فراہم کی جائے، اور اس سے پروگرام کی سرگرمیوں کو شفاف طریقے سے انجام دینے میں بھی مدد ملے گی۔ معاہدے پر آج نادرا ہیڈ کوارٹرز میں دستخط کیے گئے جس میں دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ گلگت بلتستان کے محکمہ خوراک کے ڈائریکٹر امین اللہ غزنوی نے اس اہم پروگرام میں بھرپور تعاون پر نادرا کی تعریف کی۔ نادرا کے چیف پراجیکٹ آفیسر رحمان قمر نے پروگرام پر عملدرآمد میں محکمہ خوراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات میں نادرا انتظامیہ کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی تصدیق
پڑھیں:
اعزازیہ کارڈ کیلئے آئمہ مساجد کا تصدیقی عمل جاری، سی ٹی ڈی نے 110 درخواستوں پر اعتراض لگا دیا
ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی ہے۔ 64 ہزار 596 میں سے 40 ہزار 839 آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سپیشل برانچ کی جانب سے بھی آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی نے 45 ہزار 632 آئمہ مساجد کے کوائف کو درست قرار دیدیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد کی تصدیقی عمل جاری ہے۔ 64 ہزار آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی اور سپیشل برانچ نے 98 فیصد کوائف کی ہڑتال مکمل کرلی ہے۔ 64 ہزار 596 میں سے 40 ہزار 839 آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق ہو گئی ہے۔ سپیشل برانچ کی جانب سے بھی آئمہ مساجد کے کوائف کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی نے 45 ہزار 632 آئمہ مساجد کے کوائف کو درست قرار دیدیا ہے۔
سپیشل برانچ نے 679 درخواست گزاروں کے کوائف مسترد کر دیئے ہیں، جبکہ سی ٹی ڈی نے 110 درخواست گزاروں پر اعتراض لگایا ہے۔ 23 ہزار 78 آئمہ مساجد کے کوائف کی سکروٹنی سپیشل برانچ مکمل کرے گی۔18 ہزار150 درخواستوں کی سکروٹنی سی ٹی ڈی نے شروع کر دی ہے۔ کوائف کی تصدیق مکمل کرکے رپورٹ وزیر اعلیٰ کو بھجوائی جائے گی جس کے بعد آئمہ مساجد کو وظیفے کیلئے ’’اعزازیہ کارڈ‘‘ جاری کردیا جائے گا۔