حملہ آور کو سیف علی خان کے گھر سے مدد ملنے کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

ممبئی(آئی پی ایس )بالی وڈ کے نواب سیف علی خان کے گھر پر حملے اور ڈکیتی کی کوشش کے دوران ان کی مزاحمت سے متعلق پولیس کا بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق، حملہ آور نے ملحقہ عمارت سے دیوار پھلانگ کر گھر کے احا طے میں داخل ہونے کے بعد فائر ایگزٹ کا استعمال کرتے ہوئے سیف اور کرینہ کے اپارٹمنٹ تک رسائی حاصل کی۔ تاہم، تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور کو گھر کے اندر سے مدد فراہم کی گئی۔

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریبا 3 بجے حملہ آور نے سیف علی خان کے گھر میں داخل ہو کر انہیں چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ سیف کو چھ زخم آئے، جن میں سے دو گہرے تھے، اور ایک زخم ریڑھ کی ہڈی کے قریب تھا۔ خوش قسمتی سے ان کی بیوی کرینہ کپور اور بچے محفوظ رہے۔

سیف کو فوری طور پر لیلاوتی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی ریڑھ کی ہڈی کے قریب پھنسے چاقو کے ٹکڑے کو نکالنے کے لیے ہنگامی سرجری کی۔ ڈاکٹرز نے ان کی حالت کو مستحکم قرار دیا ہے۔پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا، جس میں دو مشتبہ افراد دکھائی دیے ہیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں، اور پولیس حملے کے پیچھے موجود مقامی مددگاروں تک پہنچنے کی کوشش کر رہی ہے۔

واقعے کے وقت کرینہ کپور اور ان کے دونوں بیٹے جے اور تیمور گھر میں موجود تھے، لیکن وہ مکمل طور پر محفوظ ہیں۔ واقعے کے بعد مداحوں نے کرینہ اور بچوں کی خیریت کے بارے میں سوالات کیے، جس پر ان کے محفوظ ہونے کی تصدیق کی گئی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سیف علی خان کے گھر حملہ آور

پڑھیں:

باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک)سلمان خان کی عید کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”سکندر“ نہ صرف شائقین بلکہ ناقدین کو بھی متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ فلم کو سست کہانی اور کمزور اسکرپٹ کے باعث تنقید کا نشانہ بنایا گیا، اور متعدد ناقدین نے اسے سلمان کی اب تک کی ”بدترین“ یا ”کمزور ترین“ فلم قرار دیا ہے۔

تاہم، حال ہی میں فلم کا ایک حذف شدہ منظر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے، جس نے شائقین میں نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ اگر یہ سین فلم میں شامل ہوتا تو شاید فلم کی قسمت کچھ اور ہوتی۔

یہ منظر ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سامنے آیا ہے، جس میں کاجل اگروال کے کردار کو اپنی گھریلو پریشانیوں سے تنگ آ کر خودکشی کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

جیسے ہی وہ یہ قدم اٹھاتی ہیں، سلمان خان کا کردار منظر میں آتا ہے اور ایک جذباتی مکالمہ ادا کرتا ہے جس میں وہ زندگی کی قدر اور اہمیت پر زور دیتے ہیں، اور کاجل کے سسرال والوں کو ان کی سوچ بدلنے کی تلقین کرتے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا ”یہ منظر آج کے نوجوانوں میں خودکشی کے بڑھتے رجحان کے تناظر میں بہت مؤثر ہو سکتا تھا۔ سلمان کا انداز اور جذباتی پیغام دل کو چھو لینے والا تھا۔“

دوسرے صارف نے کہا، ”کاش فلم کا غیر ایڈیٹ شدہ ورژن ریلیز کیا جائے، تب شاید زیادہ لوگ دیکھنے آتے۔“

ایک اور رائے کچھ یوں تھی،”دل کو چھو لینے والا سین تھا، خاص طور پر آنکھوں کے عطیے کی اہمیت کو جو طریقے سے دکھایا گیا، وہ فلم میں ہونا چاہیے تھا۔“

”سکندر“ کی ہدایت کاری معروف فلمساز اے آر موروگدوس نے کی ہے، جنہوں نے اس سے پہلے ”گجنی“ جیسی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ فلم میں سلمان خان کے علاوہ راشمیکا مندنا، کاجل اگروال، ستیاراج اور شرمن جوشی بھی اہم کرداروں میں نظر آئے۔

فلم کی کہانی سلمان کے گرد گھومتی ہے جو اپنی بیوی کے اعضاء کے عطیات پانے والے تین افراد کو بچانے کے مشن پر نکلتا ہے۔

فلم کو سست رفتار کہانی اور غیر مؤثر اسکرین پلے کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اور اس نے دنیا بھر میں صرف 184 کروڑبھارتی روپے کا بزنس کیا ہے۔
مزیدپڑھیں:آئی پی ایل: غیر ملکی کرکٹرز کی خراب کارکردگی، سہواگ نے آڑے ہاتھوں لے لیا

متعلقہ مضامین

  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • ایسٹر پر کم سن بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سگا ماموں نکلا
  • باکس آفس پر ناکام فلم ”سکندر“کےحذف شدہ منظر نے شائقین کو چونکا دیا
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • راولپنڈی میں گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 5 سالہ بچی پُراسرار طور پر جاں بحق
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی پر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے والا شخص رہا
  • وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی کی گاڑی پرفائرنگ، محفوظ رہے
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف