مصر میں شادی کی ایک ایسی تقریب کے چرچے ہیں جس میں دلہا ایک تھا اور دلہنیں تین تھیں اور بے حد خوش بھی نظر آ رہی تھیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اس انوکھی شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خود نوجوان دلہا نے شیئر کیا۔ تینوں دلہنیں ایک ہی پارلر سے تیار ہوئیں اور ایک جیسا ہی لباس پہنا۔

دلہنوں کے نام اسماء، بوسی اور امیرہ ہیں اور ان تینوں سے محبت کرنے والے لڑکے محمد نے تینوں کو ہی اپنی شریک حیات بنانے کا فیصلہ کیا۔

انھوں نے بتایا کہ ان کی پہلی محبت امیرہ ہیں جو پڑوسن بھی ہیں لیکن پھر مجھے بوسی سے بھی محبت ہوگئی اور ان دونوں کے ہوتے ہوئے اسما بھی مجھے پسند آگئی۔

@amrnabil1978

عريس يتزوج ثلاث عرائس في ليلة واحدة .

.. ربنا يعينك #grandamr #explore #fyp #weddingday

♬ original sound - ꧁ Grand ꧂ ™ ؏mr Nabil ????✈️????????

دلہا نے مزید بتایا کہ میرے لیے یہ ممکن نہیں تھا کہ ان میں سے کسی ایک کے بغیر بھی رہ سکوں اس لیے میں نے تینوں کو راضی کرلیا۔

شادی کی یہ انوکھی تقریب دارالحکومت شبرا الخیمہ میں ہوئی۔

 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شادی کی

پڑھیں:

اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان

اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

وزیرآباد(آئی پی ایس )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں گلا سڑا نظام نوجوانوں کو مایوس کررہا ہے۔پنجاب کے شہر وزیرآباد میں الخدمت فاونڈیشن کے زیراہتمام بلاسود قرضہ جات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں44فیصدلوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گزاررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی طرح کئی سکیمیں ہیں لیکن غربت ختم نہیں ہورہی، نوجوانوں کوآئی ٹی کے کورسزکرادیے جائیں تو وہ بہت سے کام کر سکتے ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے تقریب میں 112 افراد میں 1 کروڑ 12 لاکھ روپے کے بلاسود قرضوں کے چیک تقسیم کیے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ہرشعبے میں طبقاتی نظام بنتا جا رہا ہے، بے نظیر انکم جیسے پروگرام جیسے پروگرام صرف سیاست کے لئے استعمال ہو رہے ہیں، ہمارے پڑوسی ملک کے مقابلے میں ہمارے ملک میں یوریا کھاد کی قیمتیں کئی گناہ زیادہ ہے،حکومت نوجوانوں کے روز گار کے لئے کوئی مواقع پیدا نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کا نوجوان پڑھ لکھنے کے باوجود بے روز گار ہے، اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے، فارم 47 کے سسٹم میں چند لوگ طاقتور ہوتے جارہے ہیں۔امیرجماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیر آباد کے لوگو اِس طاقت کے نظام کے خلاف ڈٹ جا، بنو قابل پروگرام کے تحت ہم نوجوانوں کو آئی ٹی کی تعلیم دینے کا بندوبست کر رہے ہیں، ایک لاکھ سے زائد نوجوان بنو قابل پروگرام سے مستفید ہوچکے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اِس ملک کے حکمران بڑے بڑے قرض لیتے ہیں اور معاف کروالیتے ہیں، ہمارے پروگرام کے تحت جو لوگ قرضے لیتے ہیں وہ 99 فیصد ہمیں واپس کر دیتے ہیں، ہمیں کرپٹ مافیا کے خلاف متحد ہو کر کوشش کرنا پڑے گی۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم نوجوان کو چھوٹے کورسسز کروائیں گے تاکہ وہ اپنا روزگار کمائیں،ہم خواتین کے لئے دستکاری کے پروگرام لا رہے ہیں تاکہ خواتین گھر بیٹھے پیسے کما سکے، ہم خواتین کو مارکیٹنگ ٹولز سکھائیں گے تاکہ وہ اپنے مصنوعات فروخت کرسکے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم اپنے نوجوانوں کے لئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام لارہے تا کہ وہ سپورٹس میں بھی آگے بڑھ سکے، یہ پاکستان طاقتوروں کا پاکستان نہیں بلکہ یہ پاکستان ہمارا پاکستان ہے، بلدیاتی نظام کے حوالے سے جو پنجاب میں زیادتی کی گئی ہے ہم اس کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ پینتیس ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے انعامات تقسیم کیے وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان جنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانوی وزیر دفاع وفاقی پولیس کے اہلکاروں کا گینگ بنا کراغوا برائے تاوان کی واردات کرنے کا انکشاف TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • بھارت: شادی کے دباؤ پر نوجوان نے محبوبہ کو قتل کر دیا
  • اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان
  • ترکیہ کے تعاون سے ہری پور میں 41 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی، ہر جوڑے کو 200 ڈالر سلامی
  • سارہ علی خان کے سابق بوائے فرینڈ ویر پہاڑیہ اور تارا ستاریا کی محبت کا آغاز کیسے ہوا؟
  • ہارون آباد: شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • خاقان شاہنواز اور سبینہ سید کب شادی کر رہے ہیں؟
  • امریکا: چیٹ جی پی ٹی کی رہنمائی پر نوجوان نے ماں کو قتل کرکے خودکشی کر لی
  • ہانیہ عامر کی فہد مصطفیٰ اور توثیق حیدر سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل، صارفین بھڑک اٹھے
  • پیپلز پارٹی جمہوریت کی علمبردار، تمام جماعتوں کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے ‘ سردار سلیم حیدر 
  • عمر خالد کی اپنی بہن کی شادی میں شرکت کیلئے عبوری ضمانت منظور