اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان ( ای سی پی) نے گوشوارے نہ جمع کرانے والے 2 سینیٹرز سمیت 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کر دی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کروانے پر رکنیت سے محروم ہونے والوں میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں، مجموعی طور پر 119 نمائندوں کی متعلقہ اسمبلیوں یا سینیٹ کی رکنیت معطل کی گئی۔

سینیٹ سے 2 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی، الیکشن کمیشن نے سالانہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی تھی۔الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع کرانے تک یہ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز کسی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ اگر کوئی رکن گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرے گا تو کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 31 دسمبر 2024 تک قومی اور صوبائی اسمبلی کے اراکین کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، بعد ازاں تاریخ میں 15 جنوری تک توسیع کر دی تھی۔

الیکشن کمیشن نے خبردار کیا تھا کہ اراکین پارلیمنٹ اہل خانہ اور زیر کفالت افراد کے گوشوارے جمع کرانے کے بھی پابند ہیں، گوشوارے جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ گوشواروں میں غلط معلومات جمع کرانے کی صورت میں سیکشن 137 کے تحت کی کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ اکتوبر 2024 میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی اور صوبائی اسمبلی کے 18 اراکین کو نااہل قرار دے دیا تھا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گوشوارے جمع کرانے کی رکنیت معطل الیکشن کمیشن

پڑھیں:

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب 

شوریٰ عالی کے نومنتخب اراکین میں علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ شیخ مختار احمد امامی، علامہ سید جواد ہادی شوریٰ عالی کے اراکین شامل ہیں جبکہ ٹیکنو کریٹس میں سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین، سابق صوبائی وزیر بلوچستان آغا محمد رضا رضوی اور سید فرحان شاہ کے نام شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کنونشن کے موقع پر مرکزی چیئرمین کے انتخاب کے ساتھ ساتھ شوریٰ عالی کے نئے اراکین کا بھی انتخاب کیا گیا، اراکین شوریٰ عمومی نے شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب کیا۔ نومنتخب شوریٰ عالی کے ممبران میں 4علمائے کرام اور 3 ٹیکنو کریٹس کا انتخاب کیا گیا، علمائے کرام میں سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، علامہ سید مبارک علی موسوی، علامہ شیخ مختار احمد امامی، علامہ سید جواد ہادی شوریٰ عالی کے اراکین منتخب ہوئے جبکہ ٹیکنو کریٹس میں سے مجلس وحدت مسلمین کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے انجینئر حمید حسین، سابق صوبائی وزیر بلوچستان آغا محمد رضا رضوی اور سید فرحان شاہ کے نام شامل ہیں۔  

متعلقہ مضامین

  • اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کا سخت پیغام غلطی سے پی ٹی آئی رکن کو بھی ارسال
  • انتخابی نظام میں بہت کچھ گڑ بڑ چل رہا ہے، راہل گاندھی
  • پیپلز پارٹی کا  بلدیاتی الیکشن کا مطالبہ
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں شوریٰ عالی کے سات نئے اراکین منتخب 
  • اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کا الیکشن دھاندلی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل
  • ایم کیو ایم نے سینیٹ کی خالی نشست کے انتخاب کیلئے نام فائنل کر لیے
  • این اے 18 ہری پور الیکشن دھاندلی کیس: عمر ایوب کی درخواست پر حکمنامہ جاری