دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے: شیخ رشید احمد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دعا ہے پاکستان میں آئین اور قانون کو عزت ملے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں بحران ہے، مجھے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلتا دکھائی نہیں دے رہا، دعا ہے نتیجہ پاکستان اور عوام کی بہتری میں نکلے۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی تضحیک ہو رہی ہے، ہمیں پاکستان کی عزت صرف ملک کے اندر نہیں باہر بھی چاہئے، اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔
سابق وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج ملٹری کورٹس کی وجہ سے ہمارے کیسز کی سماعت سپریم کورٹ میں نہیں ہوسکی۔
غزہ میں جنگ بندی: جماعت اسلامی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے: صدر آصف زرداری
صدرِ مملکت آصف علی زرداری — فائل فوٹوصدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر ہمیں ہمدردی، قربانی اور درگزر کی اقدار کی یاد دلاتا ہے، یہ امید، تجدید اور زندگی کے جشن کا موقع بھی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ہمارا آئین اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے، ہم پاکستان میں تمام اقلیتوں کی ترقی اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
صدرِ مملکت نے مزید کہا کہ پاکستان میں مسیحی برادری نے ہمیشہ ملک کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ تعلیم، صحت، عوامی خدمت کے شعبوں میں مسیحی برادری کے تعاون کا اعتراف کرتے ہیں۔