بہتر مستقبل کے لیے عثمان قادر پھر آسٹریلیا منتقل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی:
گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹر اسپنر عثمان قادر بہتر مستقبل کی خاطر ایک بار پھر آسٹریلیا منتقل ہوگئے۔
عثمان قادر مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر ملک کی نمائندگی کا عزم لیے واپس آئے تھے تاہم مسلسل نظر انداز کیے جانے کے باعث انہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔
مزید پڑھیں؛ بورڈ کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر عثمان قادر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے تھے۔
ریٹائرمنٹ کے وقت لیگ اسپنر عثمان قادر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں میرا سفر بڑا شاندار رہا، پاکستان کی نمائندگی میرے لیے اعزاز ہے۔
عثمان قادر نے اب نیو ساؤتھ ویلز میں سکونت اختیار کرلی اور سڈنی کے ہاکسبری کلب کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔
کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔