City 42:
2025-04-22@06:08:48 GMT

ڈاکٹرز ترقی سے محروم

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

زاہد چوہدری : محکمہ پرائمری ہیلتھ کی عدم توجہ سے ہزاروں ڈاکٹرز ترقی سے محروم ہوگئے 
گریڈ 18 کے کنسلٹنٹس ،سینئر میڈیکل افسران کی سنیارٹی لسٹیں 5 ماہ پہلے مرتب کی گئیں،گریڈ 18 سے 19 میں پروموشن کیلئے محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس نہ ہوسکا،794سینئر میڈیکل افسر ، 1872 کنسلٹنٹس ترقی کے منتظر ہیں ، محکمہ پرائمری ہیلتھ میں ڈپٹی سیکرٹری پروموشن کی سیٹ تک خالی ہے ،  ڈپٹی سیکرٹری پروموشن نہ ہونے سے ترقیوں کے کیسز پر پیشرفت ٹھپ ہوگئی ، ہزاروں ڈاکٹرز کی ترقیاں بیوروکریسی کے سرخ فیتے کی نذر ہوگئیں 

نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ کل سے بند، موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری

راولپنڈی:

پنجاب بھر میں اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائے ڈی اے) کی کال پر ہڑتال جاری ہے۔ 

راولپنڈی کے تین بڑے اسپتالوں میں او پی ڈیز مکمل طور پر بند کر دی گئیں۔ بینظیر بھٹو جنرل اسپتال، ہولی فیملی اسپتال اور راولپنڈی ٹیچنگ اسپتال کی او پی ڈیز میں علاج معالجہ معطل ہونے کے باعث مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

وائے ڈی اے بینظیر بھٹو جنرل اسپتال کے صدر ڈاکٹر عارف عزیز کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کی نجکاری کسی صورت قبول نہیں اور حکومت کے اس اقدام کے خلاف پرامن احتجاج جاری رہے گا۔

ڈاکٹر عارف عزیز کے مطابق لاہور میں احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں پر واٹر کینن سے حملہ کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان پرتشدد کارروائیوں کا شکار بننے والے ڈاکٹروں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

وائے ڈی اے کے مطابق فی الحال صرف او پی ڈیز میں ہڑتال کی جا رہی ہے، ایمرجنسی اور ان ڈور سروسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق اگر مطالبات منظور نہ کیے گئے تو احتجاج کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
  • کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.7 ڈگری سینٹی گریڈ رہا
  • سرکاری اسپتالوں کی نجکاری کیخلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال، او پی ڈیز بند، پولیو ورکرز کا بھی احتجاج
  • سندھ کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو علاج میں دشواریاں
  •  خیبر پختونخوا کی بے اختیار بلدیاتی حکومتیں اور نمائندے 3 سال گزرنے کے باوجود فنڈز سے محروم
  • کراچی میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، تین دن ہیٹ ویو رہے گا، محکمہ موسمیات
  • کراچی آج سے 3 دن تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، الرٹ جاری
  • کراچی میں آج سے 23 اپریل تک ہیٹ ویو کا خدشہ
  • پنجاب میں اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری
  • تقریباً 67 ہزار افراد حج سے محروم‘پرائیویٹ طو رپرصرف 23 ہزار 620 افرادجائیں گے