وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ — فائل فوٹو 

وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی ) کوچیلنج کر دیا۔

عطاء تارڑ نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے ذرائع آمدن بتا دیں، ذرائع آمدن نہیں تو لاہور میں 25 کروڑ روپے کا گھر کیسے بن گیا؟

اُنہوں نے کہا کہ ایک شخص کو 80 سے 90 ارب روپے کا فائدہ دیا گیا، پی ٹی آئی دورِ حکومت میں کابینہ سے بند لفافے کی منظوری دی گئی، کابینہ کے بند لفافے کے بعد جرمانہ سیٹل کر کے عمران خان نے اربوں روپے کمائے۔

جس ادارے نے پی ٹی آئی کے لوگوں کو یہاں تک پہنچایا اسی پر حملے کرتے ہیں، عطا تارڑ

عطا تارڑ نے کہا کہ یہ آپس میں ایک دوسرے کے گریبان پکڑے ہوئے ہیں، انہوں نے کسی وزارت کو مسنگ پرسنز سے متعلق کوئی درخواست دی ہے؟

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنے دور میں ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے، بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کے ہاتھ کرپشن میں رنگے ہوئے ہیں، ہم انصاف کی توقع رکھتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے جو کیا ہے وہ بھگتنا بھی پڑے گا، مذاکرات کا عمل اچھے طریقے سے جاری ہے لیکن میگا کرپشن اسکینڈل پر کوئی بات نہیں ہو سکتی، مذاکرات کا یہ تاثر نہ لیا جائے کہ اربوں روپے کی کرپشن پر پردہ ڈال دیا جائے گا، کرپشن کیسز کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں۔

عطاء تارڑ نے مزید کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ کیس ٹرائل کورٹ میں چل رہا ہے، ناقابلِ تردید ثبوت فراہم کر دیے گئے ہیں، کرپشن کیسز کا جواب دینا ہو گا۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی محاذ پر سپہ سالار کا کردار لائقِ تحسین ہے، معاشی استحکام سیاسی استحکام سے جڑا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: عطاء تارڑ پی ٹی آئی نے کہا کہ تارڑ نے

پڑھیں:

فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید 9 مئی کیسز میں سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  9 مئی کے  کیسز میں عمران خان قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہےہیں، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید  باجوہ کی غفلت اور نااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی، جنرل باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے ان کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔معاملہ واضح ہونے کے بعد پہلا نمبرپی ٹی آئی اور اس کے بانی کا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقا نے بھارت کو 51 رنز سے ہرا دیا

مزید :

متعلقہ مضامین

  • جنرل (ر) باجوہ کیخلاف کوئی کیس نہیں، ججز، بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور میڈیا پرسنز کیخلاف کارروائی ہوسکتی ہے، ذرائع
  • جنرل (ر) باجوہ کے خلاف نہ تو کوئی تحقیقات ہو رہی ہیں اور نہ ہی کوئی کارروائی زیرِ عمل ہے, انصار عباسی کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ 
  • نوازشریف معمار پاکستان، خدمت کی سیاست کو فروغ دیا: عطا تارڑ
  • ذاتی مفاد کیلئے دفاعی اداروں پر حملے کیے گئے: عطاء اللّٰہ تارڑ
  • نواز شریف جدید پاکستان کے معمار ہیں، جنوبی ایشیا میں پہلی موٹروے انہی نے بنوائی: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ
  • لانگ مارچ کے 2 کیسز، بانی پی ٹی آئی کی عدم دستیابی کے باعث آج سماعت میں اہم پیشرفت نہ ہوسکی
  • کرپشن کے خاتمے کو بیانیہ بنا لیں
  • فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
  • فیض حمید کو سزا، عمران خان کے خلاف 9 مئی کے کیسز بھی ملٹری کورٹ میں جاسکتے ہیں، رانا ثنااللہ
  • نیب اور اینٹی کرپشن موثر ہوں تو محتسب کے بوجھ میں کمی آئے: اعجاز قریشی