یمنیوں کی دلاوری کو کبھی نہ بھولیں گے، غزہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
غزہ حکومت کے ڈائریکٹر میڈیا آفس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے باشندے فلسطینی کاز کیساتھ آ کھڑے ہونیوالے دوستوں کیساتھ ہمیشہ ہمیشہ وفادار رہینگے، خاص طور پر دلیر یمنی قوم کے! اسلام ٹائمز۔ غزہ حکومت کے ڈاٹریکٹر میڈیا آفس اسمعیل الثوابتہ نے غاصب صیہونی رژیم کے ساتھ جنگ کے دوران غزہ کی پٹی کی بے دریغ حمایت کرنے والے تمام ممالک کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں اسمعیل الثوابتہ نے کہا کہ ہم ان تمام دوستوں کے شکر گزار ہیں کہ جنہوں نے جنگ کے دوران غزہ کی پٹی کی بے دریغ حمایت کی، خصوصا دلیر یمنی قوم کے! عرب چینل الجزیرہ کے ساتھ گفتگو میں غزہ کے ڈائریکٹر میڈیا آفس کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم کے ان شہداء کے نام عزت و جاودانگی کہ جنہوں نے اپنے پاک خون سے آزادی و وقار کی راہ ہموار کی۔ اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وحشی قابضوں اور ان کی حمایت کرنے والی مذموم عالمی استکباری قوتوں پر ننگ و عار، انہوں نے تاکید کی کہ ہم ہمیشہ ان دوستوں کے ساتھ وفادار رہیں گے کہ جو ہمارے منصفانہ مقصد کے ساتھ آ کھڑے ہوئے، خاص طور پر عزیز دوست ملک یمن کے! اس حوالے سے اپنی گفتگو کے آخر میں فلسطینی اعلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام اپنی آخری سانس تک دلاور یمنی قوم کے بہادرانہ موقف کو ہرگز نہ بھولیں گے کہ جنہوں نے انتہائی جرأت مندانہ و قابل فخر اقدامات کا مظاہرہ کیا ہے!
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ
عالمی شہرت یافتہ اداکارہ انجلینا جولی نے ہفتے کے روز ایک انسٹاگرام اسٹوری میں غزہ کے بارے میں ڈاکٹرز وداؤٹ فرنٹیئرز کی رپورٹ شیئر کرتے ہوئے غزہ کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
20 سال سے زائد خیر سگالی سفیر اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے یواین ایچ سی آر کی خصوصی سفیر رہنے والی اداکارہ انجلینا جولی کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں انسانی امدادی گروپ نے غزہ کی صورتحال کو ’فلسطینیوں اور ان کی مدد کرنے والوں کے لیے اجتماعی قبر‘ کے طور پر بیان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی رہنما غزہ پر اسرائیلی بمباری میں شریک مجرم ہیں، انجلینا جولی
مذکورہ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے غزہ کی پٹی پر فضائی، زمینی اور سمندری راستے سے اپنے فوجی حملے کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے اس میں توسیع کی، لوگوں کو زبردستی بے گھر کیا اور جان بوجھ کر ضروری امداد کو روکا۔ ’فلسطینیوں کی زندگیاں ایک بار پھر منظم طریقے سے تباہ ہو رہی ہیں۔‘
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کے مہلک حملے غزہ میں انسانی امداد اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کی حفاظت کے لیے واضح خطرات ہیں۔
مزید پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا افغانستان کے سماجی کارکن مطیع اللہ ویسا کے نام کھلا خط
ڈاکٹرز وداؤٹ فرنٹیئرز نے اسرائیلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کا غیر انسانی اور مہلک محاصرہ، فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ انسانی اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے اہلکاروں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بھی، فوری طور پر اٹھائے۔
پوسٹ میں جنگ بندی کے دوبارہ قیام کی امید بھی ظاہر کی گئی ہے، اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 51 ہزار سے زائد فلسطینیوں کو اسرائیل کے وحشیانہ حملے میں ہلاک کیا جا چکا ہے، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انجلینا جولی پوسٹ ڈاکٹرز وداؤٹ بارڈرز غزہ