چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان  کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے سامنے پاکستان تحریک انصاف کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں میڈیا سے بات چیت کے دوران چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا تھا کہ میری اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات آرمی چیف سے علیحدگی میں ہوئی، اسٹیبشلمنٹ سے براہِ راست مذاکرات خوش آئند ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی،ملاقات میں ہم نے اپنے تمام مسائل آرمی چیف کے سامنے رکھے۔

انہوں نے کہا کہ ملاقات میں دوسری طرف سے بھی مثبت جواب ملا ہے،امید ہے اب صورتِ حال بہتر ہو جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: آرمی چیف

پڑھیں:

نیب قانونی تقاضوں کے ساتھ لوگوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھے: گورنر 

لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں ہمیںبلا تفریق اپنے حصہ کی شمع روشن کرنی ہے۔ یہ نہیں دیکھنا کہ میرے کچھ کرنے سے کونسا ملک ٹھیک ہوجائے گا۔ اگرآ پ کا ضمیرمطمئن ہے تو اس سے بڑھ کر کوئی شے نہیں۔ (نیب)کو قانونی تقاضے پورے کرنے کے ساتھ لوگوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔ خوشحال اور مستحکم پاکستان کے لئے تعلیم، صحت اور توانائی سمیت مفاد عامہ کے منصوبوں پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں قومی احتساب بیورو (نیب)کے زیر اہتمام انسداد بدعنوانی کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر نے کہا کہ بدعنوانی صرف قانونی مسلہ ہی نہیں بلکہ یہ ایک معاشرتی ، اخلاقی اور ترقیاتی چیلنج بھی ہے جو ہر سطح پر ہمیں متاثر کرتا ہے۔ یہ عوام کے اعتماد کو کمزور کرتی ہے، ترقی کی رفتار سست اور انصاف کے اصولوں کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔ ہم سب کو مل کر اس کے خلاف بھرپورجدوجہد کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے ڈی جی نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیب لاہور کا ادارہ بد عنوانی کے تدارک کے لئے نہ صرف مصروف عمل ہے بلکہ انتہائی مختصر وقت میں قابل قدر کامیابیاں بھی حاصل کر چکا ہے۔ پیپلز پارٹی کا منشور اس بات کی حمایت کرتا ہے کہ پاکستان میں آزاد، غیر جانبدار اور مضبوط ادارے ہونے چاہئیں جو بدعنوانی کی تحقیقات ہر سطح پر بلا تفریق سرانجام دیں۔ تقریب میں ڈائریکٹر جرنل قومی احتساب بیورو(نیب) مرزا فاران بیگ، قومی احتساب بیورو کے نمائندگان، اراکین سول سوسائٹی ، تعلیم اور میڈیا کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افرد موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • بدنام زمانہ ایپسٹن جنسی اسکینڈل؛ ٹرمپ کی ہوشربا تصاویر بھی سامنے آگئیں
  • کلثوم فرمان تحریک انصاف ویمن ونگ گلگت بلتستان کی صدر، ساجدہ صداقت جنرل سیکرٹری مقرر
  • فیض حمید کی سزا فوج کا اندرونی معاملہ ہے، ترجمان تحریکِ انصاف کا تبصرے سے گریز
  • فیض حمید اور عمران خان کا گٹھ جوڑ سامنے آچکا، بیرسٹر عقیل
  • فیض حمید کا نام تحریک انصاف کے طویل دھرنے میں سرگوشیوں میں آتا رہا
  • پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز میں ڈیجیٹل امتحانی اصلاحات کا آغاز
  • جیل ذرائع نےبانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ سے کہیں اور منتقل کی تردید کردی
  • ایک مائنس ہوا تو کوئی بھی باقی نہیں رہے گا،تحریک انصاف
  • تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی سے سیاسی مفاہمت کیلئے تیار
  • نیب قانونی تقاضوں کے ساتھ لوگوں کی عزت نفس کا بھی خیال رکھے: گورنر