بیجنگ : چین کی جہاز سازی کی صنعت کے  2024 کے بارے میں سالانہ اعداد و شمار باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ہیں ۔ چین کی جہاز سازی کی صنعت کے تین اہم اشارے لگاتار 15 سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہے ہیں۔ 2024 میں عالمی سطح پر فراہم کیے جانے والے آدھے سے زیادہ جہاز چین میں بنائے گئے۔ چین کو عالمی مارکیٹ میں جہاز سازی کے نئے آرڈرز کا 74.

1 فیصد ملا ہے اور  سبز توانائی سے چلنے والے جہازوں کے لیے چین کے نئے آرڈرز  2021 کے بین الاقوامی مارکیٹ شیئر  کے  31.5 فیصد سے بڑھ کر 2024 میں 78.5 فیصد ہو گئے ہیں ۔ دنیا میں 18 مین اسٹریم جہازوں کی اقسام میں سے  14 اقسام کے نئے آرڈرز میں چین دنیا میں  پہلے نمبر پر ہے۔ نومبر 2024 تک ، چین کی جہاز سازی کی صنعت کے  منافع  کا مارجن 7.52 فیصد تک پہنچا  اور   مجموعی منافع 47.18 بلین یوآن ہے۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چین کی جہاز سازی کی صنعت

پڑھیں:

سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ

سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز

لاہور (آئی پی ایس )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے ہیں، آئی ایم ایف نے سرکاری ملازمین کے اثاثے سامنے لانے کا کہا ہے، یہ اضافی شرط نہیں عملی اقدام ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگلے سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں پالیسی ساز بنائے گا، ہر سیکٹر ایکسپورٹ کرے، ہم خدمت کے لیے حاضر ہیں۔

محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاسکو کو ہم بند کر رہے ہیں، یہ ادارہ کرپشن کا گڑھ تھا، فاٹا پاٹا میں مال فروخت نہیں ہو رہا، واپس آرہا ہے اور یہاں فروخت ہو رہا ہے، اچھے اقدامات کو سراہیں، ملک چلے گا، معیشت چلے گی اور ملک کو آگے لے کر جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فارمل سیکٹر نے ہمیں کہا ہے کہ نان کمپلائنس سیکٹر کے پیچھے جائیں، پرائیویٹ سیکٹر کو ملک کو لیڈ کرنا ہوگا۔ نوکریاں پیدا کرنا سرکار کا کام نہیں ، یہ کام پرائیویٹ سیکٹر کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسٹارٹ اپس اور نوجوان کاروباری افراد کے لیے سازگار ماحول حکومت کی ترجیح ہے، ڈیجیٹل معیشت اور ای کامرس سے کاروباری سرگرمیوں میں وسعت آئی، ٹیکس نیٹ میں توسیع، ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کا اعتماد بڑھا، خود کار نظام سے ٹیکس وصولی میں شفافیت اور اعتماد میں اضافہ خوش آئند ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر اعظم کی معاشی ٹیم کی محنت اور کاوشوں کی بدولت بدعنوانی میں نمایاں حد تک کمی آئی، این ایف سی ایوارڈ پر پچھلے ہفتے اجلاس ہوا، سرمایہ کاروں اور تاجروں کا اعتماد بحال ہونے سے بزنس کو فروغ ملا، چاروں صوبائی وزرائے خزانہ سے بہت اچھے ماحول میں بات ہوئی۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ این ایف سی کے 8 گروپ میں سے 2 وفاق اور 6 صوبوں کے پاس ہیں، اگلے سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا۔انہوں نے بتایا کہ کراچی چیمبر کی طرح لاہور میں بھی ریسرچ سیل بنائیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ابھی قابو میں ہے۔قومی ایئر لائن کی نیلامی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ قومی ایئر لائن کی نیلامی 23 دسمبر کو ہو گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرصرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، جاوید لطیف صرف فیض حمید کو گرفتار کرنے اور سزا دینے سے انصاف نہیں ہوسکتا، جاوید لطیف پاکستان عمران خان سے متعلق رپورٹس پر فوری اور موثر کارروائی کرے، نمائندہ اقوام متحدہ فیض حمید کے سازشی عناصر اب بھی عمران کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، خواجہ آصف کا دعویٰ فرخ خان پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی مرکزی صدر مقرر پاکستان بحران سے نکل آیا، معاشی اشاریے بہتر ہو چکے ہیں،وزیراعظم وزیرِاعظم کے پیوٹن سے ملاقات کے انتظار کی خبر غلط نکلی، آر ٹی انڈیا نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز کا شعبہ ٹرانسپورٹ کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • ڈر ہے یہ سب ایسے ہی چلتا رہے گا
  • 13 سالوں میں 20 لاکھ سے زائد بھارتیوں نے ہمیشہ کیلئے ملک چھوڑ دیا
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ
  • سرکاری ملازمین کے اثاثے پبلک کرنے سے متعلق قانون سازی کر چکے، وزیر خزانہ
  • سکھر،سیپا کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا ایوان صنعت و تجارت کا دورہ
  • چینی صنعتی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفد کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ
  • یورو وژن 2024 کے فاتح نیمو کا بڑا قدم، ایونٹ میں اسرائیل کی شرکت پر ٹرافی واپس کر دی
  • یورو وژن 2024 کے فاتح گلوکار کا ٹرافی واپس کرنے کا اعلان
  • پی ٹی آئی کے آئین تبدیلی اور مزید انڑا پارٹی الیکشن کے ارادے، بانی رہنما کا شدید ردعمل