سیف علی خان کی والدہ شرمیلا ٹیگور کو شادی سے قبل قتل کی دھمکیاں کیوں ملی تھیں؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ماضی کے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شادی سے پہلے اسلام قبول کرلیا تھا اور انہیں اس کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں شرمیلا نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے کرکٹر منصور علی خان پٹودی، المعروف ٹائیگر پٹودی، سے شادی کا فیصلہ کیا تو انہیں معاشرتی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا، اور اُس وقت بین المذاہب شادیاں عام نہیں تھیں۔
سیف علی خان کی والدہ نے انکشاف کیا کہ شادی کے لیے انہوں نے شادی سے قبل ہی اسلام قبول کرلیا تھا اور ان کا نام عائشہ بیگم رکھا گیا تھا۔
View this post on InstagramA post shared by Sharmila Tagore (@sharmilatagoreoffcial)
اپنی ساس نواب بیگم ساجدہ سلطان آف بھوپال سے پہلی ملاقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے شرمیلا نے کہا، ’جب میں ان سے ملی تو کافی گھبرائی ہوئی تھی۔ انہوں نے مجھ سے پوچھا، ’تم میرے بیٹے کے بارے میں کیا سوچتی ہو؟‘ میں نے جواب دیا، ’مجھے وہ پسند ہیں۔‘ پھر انہوں نے سوال کیا، ’تمہارا ارادہ کیا ہے؟‘ میں نے کہا، ’مجھے ابھی انہیں جاننا ہے، لیکن میں ان سے محبت کرتی ہوں‘۔
View this post on InstagramA post shared by Sharmila Tagore (@sharmilatagoreoffcial)
مقبول ٹی وی میزبان سمی گریوال کے ساتھ ماضی کے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا، ’یہ نہ تو بہت آسان تھا اور نہ ہی بہت مشکل، لیکن اسے سمجھنا اور قبول کرنا ضروری تھا‘۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے ان کا مذہب سے خاص تعلق نہیں تھا، لیکن اب وہ ہندوازم اور اسلام کو بہتر طور پر سمجھتی ہیں۔
شرمیلا ٹیگور نے انکشاف کیا کہ شادی کے وقت انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں۔ ان کے والدین کو ٹیلیگرام کے ذریعے خبردار کیا گیا کہ ’گولیاں بولیں گی‘۔
View this post on InstagramA post shared by Sharmila Tagore (@sharmilatagoreoffcial)
انہوں نے بتایا کہ ان کے شوہر منصور علی خان کے خاندان کو بھی ایسی ہی دھمکیاں ملیں، لیکن شادی خیریت سے ہوگئی اور کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا جس پر انہوں نے بہت شکر ادا کیا۔
واضح رہے کہ شرمیلا ٹیگور کو اپنے وقت کی کامیاب ترین اداکاراؤں میں شمار کیا جاتا تھا اور اس وقت کی سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والی اداکارہ تھیں۔
27 دسمبر 1968 کو انہوں نے کرکٹر نواب منصور علی خان پٹودی سے شادی کی اور اپنا نام عائشہ سلطانہ رکھ لیا تھا جن سے ان کے 3 بچے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے تھا اور علی خان
پڑھیں:
سوریا کمار یادو کی کارکردگی کیوں خراب ہوگئی؟ سابق بھارتی کرکٹر کا اہم انکشاف
سابق بھارتی کرکٹر سنجے بانگر کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کے لچکدار بیٹنگ آرڈر کے لائحہ عمل نے بین الاقوامی کرکٹ میں سوریا کمار یادو کے کردار کو گرا دیا ہے۔
سابق بھارتی بیٹنگ کوچ نے ایک چینل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ٹیم کی سوچ کا عمل ہے۔ آپ ٹیم میں تین، سات اور آٹھ نمبر کو کھلا رکھنا چاہتے ہیں۔ جبکہ ممبئی انڈینز میں سوریا کمار کی ایک مستحکم پوزیشن ہے۔ اگر وہ تیسرے نمبر پر تھے تو وہ اس ہی نمبر پر ہی آئے۔ وہ اتنے معیاری کھلاڑی ہیں کہ جتنی زیادہ گیندیں ان کو ملیں گی وہ کھیل کو اتنا بہتر انداز میں بدل سکتے ہیں۔
سنجے بانگر نے مزید کہا کہ ان کو پیچھے موجود وکٹوں کا پریشر نہیں ہونا چاہیئے۔ ابتداء میں وہ نمبر تین پر آتے تھے، تب وہ بہتر تھے۔ آئی پی ایل میں انہوں نے 16 اننگز میں 65 کی اوسط اور 168 کے اسٹرائیک ریٹ سے رن اسکور کیے۔ لیکن اگر آپ ان کی انٹرنیشنل اننگز دیکھیں گے تو وہ بہت نیچے آئے ہیں۔ ان کا 14 کا اوسط اور 126 کا اسٹرائیک ریٹ ہے۔
واضح رہے سوریا کمار یادو نے گزشتہ برس نومبر کے بعد سے کوئی نصف سینچری اسکور نہیں کی ہے۔