ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں ملا۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ ایسی خبریں ہیں کہ بلاول بھٹو کو نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں شرکت کا دعوت نامہ ملا ہے لیکن یہ وزارت خارجہ کے ذریعے نہیں آیا اس لیے اس پر بات نہیں کریں گے، صدر ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں ہمارے سفیر شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کو ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے دعوت نامہ موصول

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزارت تعلیم و فنی تعلیم نے اس ہفتے لڑکیوں کی تعلیم کے حوالے سے کانفرنس کا انعقاد کیا، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام تعلیمات کی روشنی میں لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت اجاگر کی اور کانفرنس کے اعلامیے میں لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے او آئی سی کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ سے بھی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان 15 جنوری کو ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتا ہے، ہم امید کرتے ہیں کہ یہ جنگ بندی مستقل بنیادوں پر ہو۔ انہوں نے بتایا کہ 10 جنوری کو پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون کا جائزہ اجلاس بیجنگ میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ، سعودی عرب کا خیر مقدم، غزہ میں جشن

کیا پاکستان تاجکستان کے ساتھ مل کر افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کوشش کر رہا ہے، اس سوال کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تاجکستان ایک دوست ملک ہے اور پاکستانیوں کا وہاں جانا اور وہاں کے شہریوں کا پاکستان آنا ایک معمول کی بات ہے، واخان کوریڈور پر پاکستان کے قبضے سے متعلق اطلاعات میں کوئی صداقت نہیں، پاکستان افغانستان کی سالمیت کی عزت کرتا ہے اور ایسے کوئی ارادے نہیں رکھتا، افغانستان کے ساتھ بنیادی مسئلہ وہاں دہشتگردوں کی پناہ گاہیں ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم بہت سے مواقع پر افغان حکام کے ساتھ بات چیت کرتے رہتے ہیں اور بہت سی بات چیت میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوتی۔ افغانستان میں بھارتی سیکریٹری خارجہ کے دورے کے بارے میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ افغانستان ایک خودمختار ملک ہے اور کسی کے ساتھ بھی تعلقات رکھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واخان کوریڈور پر پاکستان کے قبضے سے متعلق سوشل میڈیا خبریں مبالغہ آرائی ہیں، فخر کاکاخیل

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رحم کی اپیل پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش وزیر خارجہ کے دورے کے لیے کام کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف افغان نہیں بلکہ کوئی بھی غیرملکی شہری قانونی تقاضے پورے کیے بغیر رہ رہا ہے تو اس کے خلاف ایکشن ہوتا ہے، پاکستانی شہری جو بیرون ملک قید ہیں ہمارے سفارتخانے ان کے درست اعداد و شمار رکھتے ہیں، ان سے رابطے رکھے جاتے ہیں اور انہیں ممکنہ مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews افغانستان بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش ترجمان حلف برداری دعوت نامہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈونلڈ ٹرمپ رحم اپیل شفقت علی خان غزہ جنگ بندی واخان کوریڈور.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: افغانستان بلاول بھٹو زرداری بنگلہ دیش حلف برداری دعوت نامہ دفتر خارجہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی ڈونلڈ ٹرمپ رحم اپیل شفقت علی خان حلف برداری میں ڈونلڈ ٹرمپ کی بلاول بھٹو دعوت نامہ انہوں نے خارجہ کے میں شرکت کے ساتھ

پڑھیں:

بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان

ڈھاکہ ٹریبیون نے رپورٹ کیا تھا کہ بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی، معاوضے، غیر ادا شدہ فنڈز اور 1970 کے سمندری طوفان کے لیے ملنے والے بین الاقوامی عطیات کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان حالیہ اعلیٰ سطحی سفارتی مشاورت کے دوران بعض دیرینہ معاملات پر بات چیت ہوئی، جن میں 1971 کے واقعات پر بنگلہ دیش کی جانب سے رسمی معافی اور معاوضے کے مطالبات شامل تھے۔ دفتر خارجہ کی سیکریٹری آمنہ بلوچ گزشتہ دنوں 15 سال بعد دفتر خارجہ کی مشاورت کے لیے ڈھاکہ پہنچیں۔ ملاقات کے بعد بین الاقوامی میڈیا اور بنگلہ دیشی اخبارات ڈیلی اسٹار اور ڈھاکہ ٹریبیون نے رپورٹ کیا کہ بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی، معاوضے، غیر ادا شدہ فنڈز اور 1970 کے سمندری طوفان کے لیے ملنے والے بین الاقوامی عطیات کی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈیلی اسٹار کے مطابق بنگلہ دیشی سیکریٹری خارجہ جاشم الدین نے کہا کہ ان معاملات کو حل کیے بغیر مضبوط دوطرفہ تعلقات ممکن نہیں۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے ان کے حوالے سے لکھا کہ یہ معاملات ہماری باہمی بنیاد کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہیں۔ جس کے بعد ہفتہ وار پریس بریفنگ میں سوال و جواب کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ کچھ دیرینہ معاملات واقعی زیر بحث آئے، تاہم دونوں فریقوں نے انہیں باہمی احترام اور افہام و تفہیم کے ماحول میں پیش کیا۔ شفقت علی خان نے کہا کہ بعض عناصر جھوٹی یا سنسنی خیز خبریں پھیلا کر پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے زور دیا کہ مذاکرات انتہائی خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ 15 سال کے تعطل کے بعد ان مشاورتوں کا انعقاد دونوں ممالک کے درمیان خیرسگالی اور ہم آہنگی کا ثبوت ہے، اور گمراہ کن رپورٹس اس اہم پیشرفت کی اہمیت کو کم نہیں کر سکتیں۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک نے سیاسی، معاشی، ثقافتی، تعلیمی اور تزویراتی تعاون پر وسیع تبادلہ خیال کیا، جو مشترکہ تاریخ، ثقافتی ہم آہنگی اور عوامی امنگوں پر مبنی ہے۔ دونوں فریقوں نے نیویارک، قاہرہ، ساموآ اور جدہ میں ہونے والی حالیہ اعلیٰ سطحی ملاقاتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور تعلقات میں بہتری کے لیے مسلسل ادارہ جاتی رابطے، زیر التواء معاہدوں کی جلد تکمیل، تجارت، زراعت، تعلیم اور روابط میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے اپنی زرعی جامعات میں تعلیمی مواقع فراہم کرنے کی پیشکش کی، جبکہ بنگلہ دیش نے فشریز اور میری ٹائم اسٹڈیز میں تکنیکی تربیت کی پیشکش کی۔ بنگلہ دیشی فریق نے پاکستانی نجی جامعات کی جانب سے اسکالرشپ کی پیشکش کو سراہا اور تعلیم کے شعبے میں مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ دسمبر میں قاہرہ میں ڈی-8 کانفرنس کے موقع پر شہباز شریف اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان ملاقات میں 1971 کے تناظر میں باقی ماندہ شکایات کو حل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کی افواج بھی جنوری میں اس بات پر متفق ہوئیں کہ ان کے باہمی تعلقات کو بیرونی اثرات سے محفوظ رکھا جائے اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • افغان عبوری وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت قبول کر لی
  • نائب وزیرِ اعظم یو اے ای شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی دفترِ خارجہ آمد، اسحاق ڈار نے استقبال کیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی محکمہ خارجہ کی از سرِ نو تشکیل کی تجویز
  • افغان وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی
  • آئیے ایسا پاکستان تعمیر کریں جو علامہ اقبالؒ کے خوابوں کی تعبیر ہو : بلاول بھٹو زرداری
  • نائب وزیر اعظم کا افغان وزیر خارجہ کو فون:دورے کی دعوت،امیر خان متقی پاکستان آئیں گے
  • ’ امریکا میں کوئی بادشاہ نہیں‘ مختلف شہروں میں ٹرمپ مخالف مظاہرے
  • وفاقی حکومت کسی وقت بھی گرسکتی: پیپلز پارٹی رہنما شازیہ مری
  • جمہوریہ روانڈا کے وزیر برائے خارجہ امور پاکستان کا دورہ کریں گے
  • بنگلہ دیش نے 1971 کے واقعات پر معافی اور معاوضے کا مطالبہ کیا ہے، پاکستان