وزیراعظم شہباز شریف کا پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت قرض کی رقم بڑھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے قرض کی رقم بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ قرض کی رقم 5 لاکھ سے بڑھا کر 15 لاکھ کی جائے تاکہ کاروبار کرنے والے افراد کو مزید سہولت مل سکے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے حوالے سے حکام کو ہدایت کی گئی کہ ان کاروباروں کے لیے جلد تفصیلی سروے مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سہولتوں کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے اور ترقی یافتہ ممالک کے تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا اطلاق کیا جائے۔
وزیراعظم نے خواتین انٹرپرینیورز کے لیے بھی خصوصی پیکج تیار کرنے کا حکم دیا، جس کے تحت انہیں کاروبار کرنے کی مزید سہولتیں فراہم کی جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے کاروبار معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور حکومت نوجوانوں اور خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہ نہ صرف اپنی روزگار کے مواقع پیدا کریں بلکہ دوسروں کے لیے بھی روزگار کے نئے راستے کھول سکیں۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: شہباز شریف کے لیے
پڑھیں:
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللّٰہ بن زاید آل نہیان نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔