پنجاب میں اسلحہ لائسنس کے معاملات آن لائن کردیے گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
پنجاب میں شہریوں کی سہولت کے لیے انفرادی اسلحہ لائسنس میں ترمیم و تبدیلی کا عمل آن لائن کردیا گیا۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق شہری اسلحہ بور کی تبدیلی، کیٹیگری میں تبدیلی اور گولیوں میں اضافے کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
اسلحہ لائسنس کی وراثتی منتقلی اور ڈپلیکیٹ لائسنس کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جا سکے گی۔
کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میٹروول میں گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے۔
ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اسلحے کی فروخت اور پاکستان بھر میں لائسنس کی معیاد میں اضافے کی درخواست بھی آن لائن جمع کروائی جاسکتی ہے۔
علاوہ ازیں متعلقہ کاغذات سے لے کر قانونی فیس تک معاملات آن لائن جمع کروئے جا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آن لائن
پڑھیں:
وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے
وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ گانچھے، گلگت اور ہنزہ بھی جائیں گے، گلگت میں قیام کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور موجودہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کل گلگت بلتستان کا دورہ کرینگے۔ رپورٹ کے مطابق کل وہ اپنی فیملی کے ہمراہ سکردو پہنچیں گے، گلگت بلتستان کی صوبائی انتظامیہ نے وفاقی وزیر کے استقبال اور پروٹوکول کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کھرمنگ انیلا مھدی کو پروٹوکول آفیسر تعینات کیا ہے، وفاقی وزیر ایئرپورٹ سے شنگریلا جائیں گے جہاں چیف سیکرٹری جی بی ابرار مرزا وفاقی وزیر سے ملاقات کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیات سکردو میں گلاف ٹو منصوبے کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت بھی کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اپنی فیملی کے ہمراہ گانچھے، گلگت اور ہنزہ بھی جائیں گے، گلگت میں قیام کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان اور موجودہ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان سے بھی ملاقات کریں گے۔