بیرون ملک بھاری مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام، غیرملکی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے بھاری مقدار میں منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
اے این ایف کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دوران تلاشی سری لنکا سے تعلق رکھنے والے شخص سے ایک کلو 818 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔ ملزم نے منشیات مہارت کے ساتھ اپنے سفری بیگ مہیں چھپا رکھی تھی۔ملزم غیرملکی پرواز کے ذریعے تھائی لینڈ کے لئے روانہ ہو رہا تھا۔
اے این ایف کے مطابق ملزم کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اے این ایف پاکستان سے دیگر ممالک میں منشیات اسمگلنگ کے انسدادِ کیلئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اے این ایف
پڑھیں:
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن میں 4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور منشیات برآمد کر کے شرپسندوں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش اور مسمار کردیے گئے۔ڈی پی او ہنگو خالد خان کے مطابق ہنگو کے علاقوں دوابہ اور ٹل میں پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا، اس آپریشن میں 4 نامزد ملزمان سمیت مجموعی طور پر 21 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ڈی پی او نے بتایا کہ کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات بھی برآمد ہوئی ہے جبکہ شر پسند عناصر کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنا کر نذر آتش اور مسمار کر دیا گیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہنگو میں قیام امن اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے ایسے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔