حکومت کانادرا موبائل ایپ اورریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حکومت نےنادرا موبائل ایپ لانچ کرنے اور3نئے ریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کل17جنوری سے پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے،3نئے ریجنل سنٹر آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے، نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی،ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات سکین کر کے اپ لوڈ کرنے میں پریشانی ہوتی تھی،جعلساز عناصر جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے،شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی،ان سر گرمیوں کے تدارک کے لئے17جنوری سے ویب سائٹ بند کی جا رہی ہے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا ہے، نادرا دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ساتھ ان عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے، نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنادیا گیا ہے، شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی ، ب فارم ، ایف آرسی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائی مکمل کر سکتے ہیں، نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کر دیں گے،ان دفاتر کے قیام سے نادرا حکام اور شہریوں کے درمیان را بطے میں آسانی ہو گی، ریجنل دفاتر کے قیام سے دور دراز علاقوں کے نادرا مراکز میں خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی،شہریوں کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے ، شکایات کا فوری ازالہ ہو گا۔31مارچ تک ملک کی تمام تحصیلوں میں نادرا دفاتر قائم کرنے کا ہدف پورا کر لیا جائے گا،ملک بھر میں صرف 19 تحصیلوں میں نادرا دفاتر کا قیام باقی تھا، اس ضمن میں کام تیزی سے جاری ہے، 31مارچ تک ان تحصیلوں میں بھی نادرا دفاتر فعال ہو جائیں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی
ججز سنیارٹی کیس: وفاقی حکومت نے ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت عدالت میں جمع کرا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں ججز تبادلوں سے متعلق تمام تفصیلات متفرق درخواست کی صورت میں جمع کرا دی گئیں۔
جمع کرائی گئی دستاویزات میں وزیراعظم کی جانب سے صدر کو بھیجی گئی سمری اور صدر کی منظوری پر مبنی دستاویز شامل ہیں۔
دستاویزات میں تبادلوں کے لیے ججز اور متعلقہ چیف جسٹس صاحبان کی رضامندی پر مبنی ریکارڈ بھی موجود ہے۔
سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کل کرے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین، دنیا کی پہلی ہیومنائیڈ روبوٹ ہاف میراتھن کا انعقاد پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی خبریں مصدقہ نہیں، ترجمان جے یو آئی قونصلیٹ جنرل حکومت اور اوورسیزپاکستانیوں کے درمیان موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ہے، مصباح نورین ایمان مزاری اسلام آباد ہائیکورٹ بار کی جبری گمشدگیوں کی کمیٹی سے مستعفی پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ارشد محمود ملک کا تبادلہ، وزیراعظم سیکرٹریٹ میں بطور سپیچ رائٹر تعینات پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم