پاکستان سٹاک ایکسچینج میں معمولی 62پوائنٹس کا اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبارکےآغاز پرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔سٹاک مارکیٹ 1 لاکھ 14 ہزار 557 پوائنٹس پر ٹریڈ ہورہی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈر انڈیکس 308پوائنٹس کمی کے بعد ایک لاکھ 14ہزار 495پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ سٹاک مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 454 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 175 کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 225 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ بازار میں مارکیٹ میں 65 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 39 ارب 64 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 115،773 جبکہ کم ترین سطح 114،298 پوائنٹس رہی تھی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں، اجتماعی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، شرجیل میمن
سینئر وزیر سندھ نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی معمولی جرم نہیں بلکہ اجتماعی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹریفک قوانین کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مجموعی طور پر 17 ہزار 980 موٹر سائیکلیں ضبط کرلی گئیں، قوانین کی خلاف ورزی پر 308 ہیوی اور لائٹ ٹرانسپورٹ گاڑیاں ضبط کی گئیں، 230 گاڑیوں کی رجسٹریشن عارضی طور پر معطل کر کے مخصوص شرائط پر چھوڑا گیا۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ٹریفک بے ضابطگیوں سے شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوتا ہے، کریک ڈاؤن شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کئے گئے عملی اقدامات کا ثبوت ہے، قانون کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کارروائیاں بلا تفریق جاری ہیں، یہ مہم صرف آغاز ہے اور آنے والے دنوں میں مزید سخت اقدامات کیے جائیں گے، شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور غیر قانونی اقدمات سے گریز کریں۔