Express News:
2025-12-13@23:19:11 GMT

نادرا موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ، ویب سائٹ بند

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی( نادرا) کی ویب سائٹ بند کرکے موبائل ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیان میں کہا کہ  نادرا کی پاک آئی ڈی ویب سائٹ بند کر کے تمام خدمات موبائل ایپ پر فراہم کی جائیں گی۔ جعلساز عناصر  جعلی ویب سائٹس کے ذریعے شناختی دستاویزات بنوانے میں معاونت کا کاروبار کر رہے تھے۔ شہریوں کی ذاتی معلومات حاصل کر کے ان کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کی جاتی تھی۔ نادرا کی ویب سائٹ کل 17 جنوری سے بند کردی جائے گی۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ ویب سائٹ کے استعمال میں شہریوں بالخصوص بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مشکلات پیش آتی تھیں۔ انگلیوں کے نشانات اور مطلوبہ دستاویزات اسکین کر کے اپ لوڈ کرنے میں پریشانی ہوتی تھی۔وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ نے جعلساز عناصر کا سختی سے نوٹس لیا ہے۔ نادرا دیگر اداروں کے ساتھ ملکر ساتھ ان عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنا رہا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ نادرا کی موبائل ایپ کو پہلے سے بہت مزید بہتر بنادیا گیا ہے۔ شناختی کارڈ، نائکوپ، پی او سی ، ب فارم ، ایف آرسی سمیت تمام خدمات موبائل ایپ پر دستیاب ہیں۔ شہری گھر بیٹھے موبائل ایپ پر شناختی دستاویزات کی تمام تر کارروائی مکمل کر سکتے ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کے مطابق نادرا کے 3 نئے ریجنل سینٹرز بھی قائم کیے جائیں گے۔ نئے ریجنل سینٹرز آزاد جموں و کشمیر، گوادر اور گلگت بلتستان میں بنائے جائیں گے۔ نادرا کے نئے ریجنل دفاتر 31 مارچ سے کام شروع کریں گے۔ ان دفاتر کے قیام سے نادرا حکام اور شہریوں کے درمیان رابطے میں آسانی ہو گی اور دور دراز علاقوں کے نادرا مراکز میں خدمات کی فراہمی بہتر ہوگی۔ شہریوں کے مسائل تیزی سے حل ہوں گے اور شکایات کا فوری ازالہ ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں صرف 19 تحصیلوں میں نادرا دفاتر کا قیام باقی تھا۔ اس ضمن میں کام تیزی سے جاری ہے، 31 مارچ تک ان تحصیلوں میں بھی نادرا  دفاتر فعال ہو جائیں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: موبائل ایپ ویب سائٹ

پڑھیں:

پنجاب میں پرائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل ہوگئی

 جنید ریاض:   پنجاب کے 1 لاکھ سے زائد پرائمری اساتذہ آن لائن ٹریننگ میں شدید مشکلات کا شکار ہیں۔

پی ایس آر پی ویب سائٹ میں تکنیکی خرابیوں کے باعث اساتذہ 6 ماڈیولز مکمل نہیں کر پا رہے ہیں۔

اساتذہ  کا کہنا تھا کہ ماڈیول میں 3 سے 4 ویڈیوز دیکھنے کے بعد سوالات کے جواب دینا ضروری ہیں، مگر ویڈیوز آدھا لیکچر مکمل کرنے کے بعد دوبارہ شروع ہو جاتی ہیں، جس کے باعث ٹریننگ کا عمل بار بار رک جاتا ہے۔

باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ

اساتذہ کا کہنا ہے کہ سوالات کے تمام جوابات حل کرنے کے باوجود آن لائن پیپر سبمٹ نہیں ہوتا، جس سے ماڈیولز نامکمل رہ جاتے ہیں۔

محکمہ تعلیم کی جانب سے ٹریننگ مکمل کرنے کیلئے 19 دسمبر کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جبکہ تکنیکی مسائل برقرار ہیں، اساتذہ نے ویب سائٹ کی خامیاں فوری دور کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ٹریننگ بروقت مکمل کی جا سکے۔

 

متعلقہ مضامین

  • نادرا کی لسانی بنیادوں پر امتیازی نوٹس سے متعلق وضاحت، گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد
  • ہارون آباد: شادی میں نوٹوں، موبائل فونز اور قیمتی ملبوسات کی برسات، ویڈیو وائرل ہوگئی
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کیلیے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج آسان، ایپ لانچ کردی گئی
  • نادرا کا کراچی سمیت سندھ بھر میں دفاتر کےلئے اراضی خریدنے کا فیصلہ
  • پنجاب: پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کے آن لائن اندراج کیلئے ایپ لانچ کردی گئی
  • پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج، شہریوں کی مشکل آسان
  • کارٹل بنا کر قیمتیں فکس کرنے کا الزام‘ سی سی پی  کے3 کاروباری اداروں کے دفاتر پر چھاپے
  •  حج آپریشن کے دوران خدامُ الحجاج بھرتی ,شہریوں کیلئے اہم انتباہ
  • پنجاب میں پرائمری اساتذہ کیلئے آن لائن ٹریننگ مشکل ہوگئی