لاس اینجلس میں لگی جنگلاتی آگ بے قابو ، 25 افراد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لاس اینجلس: امریکی شہر لاس اینجلس میں لگنے والی جنگلاتی آگ 9 دن گزر جانے کے باوجود قابو نہیں آئی، جس کے نتیجے میں اب تک 25 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ جنوبی کیلیفورنیا کے علاقے میں 60 لاکھ افراد کو شدید خطرے کا سامنا ہے۔
آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں تیز ہوائیں بڑی رکاوٹ بن رہی ہیں، جو فائر فائٹرز کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمیاتی آلودگی اور زمین کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے آگ کی شدت غیر معمولی طور پر زیادہ ہو گئی ہے۔ ایٹن اور پیلیسیڈز کے علاقوں میں لگی یہ آگ جنوبی کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے بڑی جنگلاتی آگ بن چکی ہے۔ حکام نے عوام سے احتیاط برتنے اور ہنگامی حالات کے لیے تیار رہنے کی اپیل کی ہے تاکہ مزید نقصانات سے بچا جا سکے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعے میں درجنوں بکریاں ہلاک
خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑکے علاقے کگہ منڑو جنگل میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد زخمی درجنوں بکریاں مرگئیں۔
باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقہ منڑو جنگل سرکی میں آسمانی بجلی گرنے سے دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کی شناخت بھادر ولد ملک سعید اور صدام ولد ولی سعید کے ناموں سے ہوئی۔
مقامی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے درجنوں بکریاں مرگئیں، زخمیوں کو ہیڈ کواٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد بکریاں چرانے کا کام کرتے ہیں اور وہ ریوڑ لے کر نکلے ہوئے تھے کہ اس دوران آسمانی بجلی گرنے کا حادثہ پیش آیا۔