راولپنڈی: گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرار
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
راولپنڈی میں کچہری چوک پر گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقع سے گاڑی سمیت فرار ہو گیا جبکہ لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے ناظم آباد 4 نمبر میں عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
جاں بحق ہونے والا شخص بھکاری تھا جس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔
ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سول لائن پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی سے راولپنڈی جانے والی ٹرین کے واش روم سے پھندا لگی لاش برآمد
لاہور میں تیزگام ٹرین کے واش روم سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی ہے، ریلوے پولیس نے ورثاء کی تلاش شروع کردی۔
پولیس کے مطابق کراچی سے راولپنڈی جا نے والی تیزگام ایکسپریس لاہور ریلوے اسٹیشن پر رُکی تو اس کے ٹوائلٹ سے نامعلوم شخص کی پھندا لگی لاش ملی۔
مسافروں کی اطلاع پر ریلوے پولیس نے لاش تحویل میں لے لی، جاں بحق شخص کی عمر 60 سے 70 سال کے درمیان ہے۔
مسافر کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں پایا گیا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کرکے ورثاء کی تلاش شروع کر دی ہے۔