اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) نے کہا ہے کہ وزیر اعظم  محمد شہباز شریف کی قیادت میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کے خصوصی رعایتی نرخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن کی جانب سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق چارجنگ سٹیشنز کیلئے بجلی کا خصوصی رعایتی نرخ موجودہ 71 روپے فی یونٹ سے کم کرکے 39.

70 روپے فی یونٹ کر دیا گیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار الیکٹرک گاڑیوں کیلئے فی یونٹ بجلی کی  قیمت میں 44 فیصد کمی کر دی گئی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کے قیام اور بیٹریوں کے متبادل پوائنٹ سے متعلق ریگولیشنز کا بھی نفاذ کر دیا گیا ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز سے متعلق ضوابط کا بھی نفاذ کیا گیا ہے۔ اب 15 دنوں میں رجسٹریشن اور کاروبار کی اجازت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق بجلی ٹیرف برائے چارجنگ میں کمی کی بدولت اب پٹرول اور دوسرے ایندھن کے مقابلے میں سفری اخراجات میں (3) گنا تک بچت ممکن ہوسکے گی اور جس کی بدولت اب کرایوں میں خاطر خواہ کمی کا بھی امکان ہے۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں پیٹرول اور دوسرے ایندھن پر انحصار کم ہونے کی وجہ سے بھاری زرمبادلہ کی بھی بچت ہوگی۔ ایک اندازے کے مطابق اس وقت ملک میں کروڑ موٹر سائیکل ہیں اور ان کے سالانہ ایندھن کی مد میں 6ارب ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ ان موٹر سائیکل کی الیکٹرک ٹیکنالوجی پر منتقلی اوسطاً پچاس ہزار میں ممکن ہے۔ اس طرح نہ صرف ان کو تین سے چار مہینوں میں سرمایہ پر بچت کی مد میں پورے پیسے واپس ہو جائیں گے بلکہ قیمتی زرمبادلہ کی مد میں بھی اربوں ڈالرز کی بچت ہوگی۔ اسی طرح تین پہیوں والی سواری (رکشہ) کی الیکٹرک ٹیکنالوجی کے استعمال سے اندرون شہر سفری اخراجات میں خاطر خواہ کمی کا بھی امکان ہے جس سے نہ صرف کرایوں میں واضع فرق پڑے گا۔  مضر صحت گیسز کے اخراج کو روکنے میں بھی مدد ملے گی جس سے فضائی آلودگی سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔  اخراجات کی کمی کا  اثر اندرون شہر سامان کی ترسیل پر بھی پڑے گا۔ پاور ڈویژن کے انقلابی اقدام کی وجہ سے چارجنگ سٹیشنز اور بیٹری متبادل پوائنٹ کے گلی گلی قیام کی وجہ سے ایک مثبت کاروبار کا بھی موقع فراہم کیا جارہا ہے۔ رعایتی قیمت کے ساتھ اب صرف 15 دنوں میں چارجنگ سٹیشنز یا بیٹری پوائنٹ کے قیام کی اجازت لی جاسکتی ہے۔ پاور ڈویژن کے ذیلی ادارے نیکا نے ون ونڈو کا قیام کر دیا ہے اور اب صرف ویب سائٹ پر جاکر رجسٹریشن کی جاسکتی ہے۔ رجسٹریشن فیس کو بھی محض 50ہزار رکھا گیا ہے۔ ایک تخمینہ کے تحت سال 2030 تک 30فیصد الیکٹرک گاڑیوں کی شمولیت کا ہدف حاصل ہوسکے گا۔  اس کی باقاعدہ مانیٹرنگ اور آڈٹ بھی کیا جائے گا۔ رعایتی بجلی نرخ اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز سے نئے منافع بخش کاروبار اور سرمایہ کاری کے مواقع میسر آئیں گے جس سے نہ صرف ملازمت کے نئے مواقع ملیں گے بلکہ پوری ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی وزیرتوانائی سردار اویس احمدخان  لغاری نے کہا ہے کہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں جولائی سے نومبر کے دوران گردشی قرضہ کم ہوا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے جولائی سے نومبر گردشی قرض میں 12 ارب روپے کی کمی کی۔ اس سال پانچ ماہ میں ڈسکوز کا نقصان 170 ارب سے نہیں  بڑھنے دیا گیا  ہے۔ اگر دو اور کمپنیوں کے بورڈ تبدیل ہوتے تو یہ نقصان 140 ارب ہوتا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈسکوز کو سیاسی مداخلت سے پاک کرتے ہوئے گڈگورننس کو بہتر بنایا گیا ہے۔ اویس لغاری نے کہا کہ تمام صنعتی اور اقتصادی زونز سے متعلق طریقہ کار تبدیل کردیا ہے۔ معاشی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے کاروباری برادری کو سہولتیں دینی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب سب انڈسٹریل اسٹیٹس کو ون ونڈو کے تحت بلنگ ملے گی۔ اویس لغاری  نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کو فروغ دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ چارجنگ سٹیشنوں کیلئے ٹیرف میں 45فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سستی بجلی سے الیکٹرک گاڑیوں کا رحجان تیز ہوگا اور چارجنگ سٹیشنز کے قیام کیلئے طریقہ کار بھی آسان بنا رہے ہیں۔ گلی محلوں میں موٹرسائیکل اور رکشے چارج کرنے کیلئے الیکٹرک سٹیشن موجود نہیں ہیں۔ چارجنگ سٹیشن کا ٹیرف 39 روپے 70 پیسے کر دیا گیا ہے۔ بجلی کی  قیمت کم کرنے سے گلی محلوں میں چارجنگ سٹیشنز کھل  سکیں  گے۔ وفاقی وزیر توانائی نے کہا کہ چارجنگ سٹیشن قائم کرنے کیلئے  این او سی 15دن میں جاری ہوگا۔ اویس لغاری نے کہا کہ آٓئندہ چند ماہ میں پاکستان خطے میں کم قیمت پر بجلی مہیا کرنے والا ملک بن جائے گا۔  پاکستان اضافی بجلی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے۔ کیپٹیو پلانٹس کے معاملے پر آئی ایم ایف سے بات چیت جاری ہے۔ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے سے مجموعی طور پر 14 سو ارب کا فرق پڑے گا۔ ہم آخر تک صارفین کے حقوق کیلئے لڑتے رہیں گے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشنز کر دیا گیا ہے پاور ڈویژن کمی کا ملے گی کا بھی

پڑھیں:

بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انسداد پولیو کی 7 روزہ قومی مہم کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، انہوں نے بچوں کو قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔
انہوں نے کہا کہ مربوط حکمت عملی اورمشترکہ کاوشوں سے پولیو کا خاتمہ کرنا ہے، 21 تا 27 اپریل جاری رہنے والی انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ورکرز کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پولیو مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، انسداد پولیو مہم کامیاب بنانے کے لئے والدین تعاون کریں، معاشرے کے تمام طبقات پولیو موذی وائرس کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خیال رہے کہ انسداد پولیو پروگرام سربراہ کے مطابق پنجاب بھر میں کل سے انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل کرلی گئی ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں ہونےو الے اجلاس میں وزیر اعظم کو 21 اپریل سے شروع ہونے والے انسداد پولیو مہم کے بارے بریفنگ دی گئی تھی اور بتایا گیا تھا کہ اس مہم میں ساڑھے 45 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاو¿ کی ویکسین پلائی جائے گی جبکہ ملک گیر انسداد پولیو مہم میں 4 لاکھ 15 ہزار پولیو ورکر حصہ لیں گے۔

ڈی آئی خان: ڈیرہ جات جیپ ریلی نادر مگسی نے جیت لی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • گاڑیوں کی فروخت میں رواں برس اب تک 18 فیصد کا اضافہ؛ وجہ کیا ہے؟
  • وزیراعظم کا ٹیکسٹائل سیکٹر کی برآمدات میں 9.38 فیصد اضافے کا خیرمقدم
  • بینکوں سے قرض لیکر گاڑیوں کی خریداری کا نیا ریکارڈ بن گیا
  • چین کی ہول سیل اور ریٹیل تجارت کی اضافی قیمت پہلی سہ ماہی میں 3.3 ٹریلین یوآن ہو گئی
  • آئندہ دنوں میں بجلی مزید 7 سے 8 روپے فی یونٹ سستی ہوگی، اعظم نذیر تارڑ
  • مشکل فیصلے کرنا پڑ رہے، آنے والے دنوں میں بجلی مزید سستی ہوگی، اعظم تارڑ
  • بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے: وزیراعظم
  • مہنگائی 38 فیصد سے ایک اشاریہ 5 فیصد تک آگئی، پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • عمران خان کیخلاف ہرجانے کے دعوے پر سماعت، شہباز شریف کی ویڈیو لنک پر پیشی، جرح کے دوران بجلی بند
  • ہتک عزت دعویٰ: وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پیشی، عدالت کی بجلی بند