سندھ بلڈنگ،خفیہ طاقتوں کی پشت پناہی ، اورنگزیب غیر قانونی کاموں میں آ زاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رخصتی کی دہلیز پر کھڑے کرپٹ ترین ڈی جی عبدالرشید سولنگی نے عدلیہ اور سول سوسائٹی کو گمراہ کرنے کے لیے متعدد بدعنوان افسران کے تبادلے کیے ہیں۔ مگر مزید بدعنوانیوں کے لیے کوشاں کچھ دوسرے افسران بشمول قمر قائم خانی کی سرپرستی میں ایک متوازی نظام پہلے سے ہی تیار کر دیا ہے۔ جنہیں فروری میںاپنی رخصتی سے قبل بڑے بڑے اہداف دے دیے ہیں۔ دوسری طرف دلچسپ امر یہ ہے کہ بلڈنگ افسران ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے نہ صرف اپنی سیٹوں پر قابض ہیں بلکہ غیر قانونی امور سے اضافی وصولیوں میں بھی مگن دکھائی دیتے ہیں ۔بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب نے منہدم عمارتوں کی ازسرنو تعمیر شروع کروا کر خطیر رقم بٹور بٹور لی ہے ،ساتھ ہی رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات بھی شروع کروا دی ہیں ۔باوثوق ذرائع کے مطابق اورنگزیب کو خود کو خفیہ طاقتوں کے مفادات کے نگران کے طور پر پیش کرتا ہے ، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موصوف نے تحقیقاتی اداروں کے نام پر وصولیوں کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے۔ جرأت سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بغیر نقشے کے بننے والی سیکڑوں غیر قانونی عمارتوں کی آزادی دے کر ملکی محصولات کو نہ صرف نقصان پہنچایا بلکہ ناظم آباد کابنیادی ڈھانچہ تبدیل کر کے گیس، بجلی ،پانی اور پارکنگ جیسے بنیادی مسائل میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔اس وقت بھی ناظم آباد کے پلاٹ نمبر 1F 9/2.
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
خیبر پختونخوا: سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، خوارج کمانڈر ذبیح اللّٰہ سمیت 6 دہشتگرد ہلاک
فوٹو: فائلسیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں دو مقامات پر جھڑپوں کے دوران 6 خوارج کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا، جس میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20 اور 21 اپریل کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں دو جھڑپیں ہوئیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں آپریشن کیا، آپریشن خوارج کی موجودگی کی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے دوران 5 خوارج ہلاک کیے گئے۔
جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر ایک اور آپریشن کیا گیا جس میں خارجی کمانڈر ذبیح اللّٰہ عرف زکران کو ہلاک کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ذبیح اللّٰہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔ دہشتگرد ذبیح اللّٰہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔