جیکب آباد،آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،عوام میں مایوسی کی لہر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی ،سال میں صرف 148موبائل فون برآمد کئے جا سکے،کتنی شکایات درج ہوئی انچارج بتانے سے کترانے لگا ،گزشتہ سال 3ہزار سے زائد موبائل فون چوری کی رپورٹ درج ہوئیں،دو سال سے مسروقہ آئی فون آئی ٹی پولیس برآمد کرنے میں ناکام ہے ڈاکٹر اور دکاندار کی شکایت۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد آئی ٹی پولیس کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے چوری اور چھینے گئے موبائل فونز سے شہری محروم ہیں ،اور برسوں سے آئی ٹی آفس کے چکر لگانے پر مجبور ہیںآئی ٹی انچارج دفتر سے اکثرغائب رہتا ہے ڈاکٹر شفیق حیدر برڑو ،اجیت کمار ،ساگر سمیت متعدد شہریوں کو دو سال سے زائد کا عرصہ بیت گیا ہے لاکھوں کی مالیت کے چھینے گئے آئی فون ٹریس نہیں کئے جا سکے ہیں۔ذرائع کے مطابق گزشتہ سال موبائل فون چھیننے اور چوری ہونے کے 3ہزار سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے، پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق گزشتہ سال148مسروقہ موبائل فون برآمد کئے گئے لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ موبائل فون چھننے اور چوری کی کتنی شکایات آئیں،ا س سلسلے میں آئی ٹی انچارج عامر چھلگری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے گزشتہ سال موبائل فون چوری اور چھیننے کے متعلق درج شکایات کی تعداد بتانے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں منع کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ئی ٹی پولیس موبائل فون جیکب ا باد گزشتہ سال
پڑھیں:
کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش، کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ میں
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر آج تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔
کراچی 23 اپریل تک ہیٹ ویو کی لپیٹ میں رہے گا، گزشتہ روز شہر قائد کا درجہ حرارت 39 اور شدت 47 جیسی محسوس کی گئی۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ محسوس کیا گیا۔