ضلع مستونگ میں ایرانی تیل سے لدی 4 گاڑیوں میں تصادم ،آتشزدگی،3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کوئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ایرانی تیل سے لدی چار گاڑیوں میں تصادم کے بعد آگ لگ گئی تین افراد زخمی ہوئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ کھڈ کوچہ کے مقام پر پیش آیا جہاں کوئٹہ آنے والی ایرانی تیل سے لدی چار گاڑیاں تیز رفتاری کی وجہ سے آپس میں ٹکرا گئیں ، تصادم کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی حادثے میں تین افراد زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کے لئے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئی
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 جبکہ قلات میں 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
صوبۂ بلوچستان کی وادیٔ کوئٹہ اور گردونواح میں آج مطلع صاف رہے گا جبکہ موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے۔
پنجگور میں کم سے کم درجہ حرارت 13، خضدار میں 17، لسبیلہ میں21، گوادر میں 23، سبی میں25، تربت میں27، سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ روز لسبیلہ بلوچستان کا گرم ترین ضلع رہا جہاں کا درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔