مٹیاری،ٹریفک حادثے میں ایک جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
مٹیاری (نمائندہ جسارت) مٹیاری کے نزدیک پلیجانی کے قریب نیو موڑ پر ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم میں موٹر سائیکل سوار محمد رحیم بروہی اور بچہ امام بخش بروہی جاں بحق ہو گئے۔ مٹیاری پولیس نے لاشیں ضروری کارروائی کیلیے سرکاری اسپتال منتقل کردیں جو کہ ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ مٹیاری پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
بنوں پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام
ویب ڈیسک: پولیس نے بروقت کارروائی کر کے بنوں پولیس چوکی پر حملہ ناکام بنا دیا۔
سینٹرل پولیس آفس کے مطابق بنوں میں رات کو پولیس چوکی دھڑئے پل پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جن کی مجموعی تعداد 19 تھی۔
3 دہشتگردوں کو پولیس چوکی کی طرف بڑھتے دیکھا گیا، دہشت گرد پولیس چوکی کے کیمروں کو نشانہ بنا کر حملہ کرنا چاہتے تھے، دہشتگردوں نے مختلف اطراف سے چوکی پر فائرنگ کی۔
صوبہ بھر میں انفورسمنٹ سٹیشن قائم کرنے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس
سینٹرل پولیس آفس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد 8 موٹر سائیکلوں پر آئے تھے، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔