پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
سکھر (نمائندہ جسارت) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے مرکزی انتخابات کیلئے 21 تا 23 فروری اسلام آباد میں بی ڈی ایم کے انعقاد کا اعلان کر دیا، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ ، سیکرٹری جنرل ارشد انصاری اور سیکرٹری فنانس لالہ اسد پٹھان نے اعلان کیا ہے کہ پی ایف یو جے کے سال2025-26ء کے انتخابات اور بی ڈی ایم اپنی اپنی مقررہ تاریخوں 21/22/23 فروری 2025ء کو اسلام آباد میں ہونگے جس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں جبکہ تمام یوجیز بھی اسلام آباد بی ڈی ایم میں شرکت کے لئے اپنی تیاریوں کو حتمی شکل دیں۔ پی ایف یو جے کے فیصلے کے مطابق تمام یوجیز 31 جنوری 2025 ء تک اپنے انتخابی عمل کو مکمل کریں جبکہ بی ڈی ایم کے ممبران کا نیا انتخاب نہیں ہوگا ، سال2025-26ء کے انتخابات پرانی بی ڈی ایم ممبران کی فہرستوں پر ہی کرائے جائیں گے۔ پی ایف یو جے کی قیادت نے کہا ہے کہ جن یوجیز نے ابھی تک سبویشن فیس جمع نہیں کرائی وہ فوری طور پر پی ایف یو جے کے اکاؤنٹ میں جمع کرا دیں۔ جبکہ چند روز میں پی ایف یو جے کی سال2025-26ء کے انتخابات کے لئے قائم ‘‘الیکشن کمیٹی ‘‘ بھی اپنا مکمل انتخابی شیڈول بھی جاری کر دے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پی ایف یو جے بی ڈی ایم
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان
جماعت اسلامی کا ریڈزون کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )جماعت اسلامی ( جے آئی ) اور انتظامیہ کے مابین معاملات طے پا گئے، فلسطین یکجہتی مارچ کے تحت اسلام آباد کے ریڈ زون کی طرف مارچ کے بجائے اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرہ کیا جائے گا۔ترجمان جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ فلسطین یکجہتی مارچ کے تحت اسلام آباد کے ریڈ زون کی طرف مارچ نہیں کیا جائے گا، اس کے بجائے اب اسلام آباد ایکسپریس وے پر مظاہرہ کیا جائے گا۔
اس سے قبل، وفاقی حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ہائی سیکیورٹی والے ریڈ زون کی طرف جانے والے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا تھا، تاہم، مارگلہ گیٹ کو عوام کے لیے کھلا رکھا گیا تھا لیکن وہاں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی، کیونکہ جماعت اسلامی کے حامی غزہ میں اسرائیل کی خونی فوجی کارروائی کے درمیان فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت کی طرف بڑھ رہے تھے۔ جماعت اسلامی اسلام آباد کے سیکرٹری اطلاعات عامر بلوچ نے آج کہا کہ پارٹی اسلام آباد ایکسپریس وے پر مارچ کرے گی کیونکہ جے آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔
عامر بلوچ نے ایک بیان میں کہا کہ جماعت اسلامی نے ریڈ زون کی طرف مارچ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب اسلام آباد ایکسپریس وے پر غزہ کے لیے مارچ کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ہم زیرو پوائنٹ کے قریب مارچ کریں گے اور ایچ 8 اوور ہیڈ برج پر ایک اسٹیج بنایا جائے گا، جبکہ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سمیت ہمارے مرکزی قائدین ریلی سے خطاب کریں گے۔
جماعتِ اسلامی نے اصل میں یہ احتجاج اتوار کو سہ پہر 3 بجے ریڈ زون کے اندر امریکی سفارت خانے کے باہر کرنے کا شیڈول جاری کیا تھا۔، تاہم، لاک ڈان کے بعد، جے آئی کے جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے ایک ویڈیو پیغام میں احتجاج کے لیے ایک متبادل مقام کا اعلان کیا، انہوں نے شرکا پر زور دیا کہ وہ فیض آباد کے قریب سری نگر ہائی وے کے خارجی راستے پر واقع زیرو پوائنٹ کی طرف روانہ ہوں۔