گھارو،جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
گھارو(نمائندہ جسارت)گھارو میں جئی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ کی تقریب کارکنان کی جانب سے مشعل بردار ریلی کا اہتمام ریلی کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جئے سندھ قومی محاذ گھارو اور جساف کی جانب سے مشعل بردار ریلی نکالی گئی جس کی قیادت سید گلزار شاہ جیلانی، عادل شاہ، نظام جوکھیہ جبکہ جساف کے ایاز شاہ، اسد خاصخیلی، شبیر شیخ اور مالک بروہی کررہے تھے جس میں درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ریلی میں شریک کارکنان نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اور مشعلیں اٹھا رکھیں تھیں جنہوں نے پورے شہر کا گشت کیا اور پریس کلب پہنچ کر ریلی کے اختتام پر جی ایم سید کی 121 ویں سالگرہ اور شہید مشتاق خاصخیلی کی 44 ویں سالگرہ کا الگ الگ کیک کاٹا۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے والے سندھ سے دشمنی میں اندھے ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے ہم ایسے تمام سندھ دشمن منصوبوں کی مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے والا منصوبہ فوری رد کیا جائے۔ اس موقع پر انہوں نے کارکنان اور صحافیوں کو 17 جنوری کو سن میں ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
26؍نومبر احتجاج صنم جاوید، مشعال یوسفزئی کی ضمانت خارج
پی ٹی آئی کے 16رہنماؤں و کارکنان کی ضمانتیں خارج ہونے والوں میں صحافی سمیع ابراہیم بھی شامل
ملزمان عدالت سے مسلسل غیر حاضر ہیں، عبوری ضمانت کی رعایت کا ناجائز استعمال کیا،پراسیکیوٹر
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق مقدمات میں راجا بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، نادیہ خٹک سمیت پی ٹی آئی کے 16 رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروی پر خارج کر دی جب کہ صحافی سمیع ابراہیم کا نام بھی ضمانت خارج ہونے والوں میں شامل ہے ۔پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کی درخواست ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔سماعت کے موقع پر پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے روبرو دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان چار ماہ سے عدالتی رعایت کا ناجائز فائدہ اٹھا رہے ہیں اور مسلسل عدالت سے غیر حاضر ہیں۔ملزمان تفتیشی عمل میں جان بوجھ کر رکاوٹ ڈال رہے ہیں اور عبوری ضمانت کی رعایت کا بھی ملزمان نے ناجائز استعمال کیا۔پراسیکیوٹر نے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے ریفرنس بھی عدالت میں پیش کیے جس پر عدالت نے پی ٹی آئی کے 16رہنماؤں و کارکنان کی ضمانت عدم پیروری پر خارج کردی۔ضمانت خارج ہونے والوں میں سابق صوبائی راجہ بشارت، صنم جاوید، مشعال یوسفزئی، سیمابیہ طاہر، تیمور مسعود، فہد مسعود، سعد علی خان، راجہ ناصر محفوظ، جاوید کوثر، شہباز احمد، نادیہ خٹک، عمر تنویر بٹ، بابر لودھی، نثار خان، عبدالوحید جبکہ صحافی سمیع ابراہیم کے نام شامل ہیں۔واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف راولپنڈی اور اٹک کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔