Jasarat News:
2025-04-22@07:34:29 GMT

سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث نوجوان مایوس ہیں،عقیل احمد

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے ڈویژنل صدر عقیل احمد نے کہا ہے کہ سندھ میں حکومتی نااہلی کی وجہ سے نوجوان مایوس ہیں لیکن مرکزی مسلم لیگ ان کے حقوق کی جنگ لڑے گی، ہم نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرکے انہیں معاشرے کا کامیاب فرد بنائیں گے اور مرکزی مسلم لیگ کا 25 جنوری کو کراچی سے شروع ہونے والا ’’حقوق سندھ مارچ‘‘ نا صرف نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گا بلکہ قوم کے روشن کل کی بنیاد بھی رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ ہائوس میں سندھ بھر کے ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کراچی سے شروع ہو کر ٹھٹھہ، بدین، میرپور خاص سے حیدرآباد پہنچے گا، جہاں حیدر چوک پر جلسہ منعقد کرکے اس میں شہر کے مسائل اور حکمرانوں کی چشم پوشی کو بھی بے نقاب کیا جائے گا جنہوں نے اس شہر کو کھنڈر بنادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارچ کے ذریعے سندھ بھر کے مسائل کو اُجاگر کیا جائے گا، ہزاروں لوگوں پر مشتمل مارچ حیدرآباد سے براستہ نیشنل ہائی وے تمام شہروں اور بستیوں سے گزر کر سکھر میں جلسہ کی صورت اختیار کرے گا جہاں سندھ بھر کے حقوق کو نا صرف اُجاگر کیا جائے گا بلکہ ان کے لیے بھر پور آواز بلند کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، لیکن انہیں مناسب پلیٹ فارم کی کمی کا سامنا ہے جہاں وہ اپنی مہارتوں کو نکھار سکیں، مرکزی مسلم لیگ نا صرف عوام کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہی ہے بلکہ نوجوانوں کو ڈیجیٹل کورسز اور آن لائن ارننگ کورسز سمیت مختلف تربیتی پروگرامز کا بھی اہتمام بھی کر رہی ہے تاکہ وہ اپنے خاندان کا سہارا بن سکیں اور معاشرتی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔ اس موقع پر جنرل سیکرٹری پاکستان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد محمد عابد، صدر مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد عبد الجباراورسندھ کے انفار میشن سیکرٹری خالد سیف نے اپنے خطاب میں کہا کہ حقوق سندھ کی آواز بلند کرنا ہمارا حق ہے، ملک میں بیروزگاری اور معاشی چیلنجز کا سامنا ہے، مایوسی نوجوانوں میں بڑھ چکی ہے، ہم مل کر سندھ کے حقوق کی آواز بلند کریں گے، نوجوانوں میں مضبوط سوچ، جذبہ اور فکر بھی منتقل کر رہے ہیں تاکہ نوجوان محب وطن بننے کے ساتھ اپنے حقوق حاصل کرنے کیلیے ہر ایک پلیٹ فارم پر بات کرسکیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مرکزی مسلم لیگ انہوں نے نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی

محمد حسن: گندم کی قیمتوں میں کمی کے بعد حیدرآباد میں نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔

 ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے قیمتوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔100 گرام چپاتی کی قیمت 10 روپے جبکہ120 گرام  تندوری نان کی قیمت 15 روپے مقرر کر دی گئی.

180 گرام تندوری نان کی قیمت 24 روپے مقرری کی گئی ہے،نوٹیفکیشن کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔


 
 

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ارتھ ڈے (Earth Day) پر پیغام

متعلقہ مضامین

  • پنجاب اور سندھ کو آپس میں ملانے والی مرکزی شاہراہ بند
  • نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان  
  • نان اور چپاتی کی قیمتوں میں کمی
  • سندھ کی عوام اپنے حقوق کا سودا کرنے والوں کو کسی قسم کے مذاکرات کا حق نہیں دیگی، سردار عبدالرحیم
  • جے یو آئی، جماعت اسلامی اتحاد خوش آئند ہے، حکومت کو خطرہ نہیں، ملک محمد احمد خان
  • پیپلز پارٹی نے سندھ کے حقوق اور دریائے سندھ کے پانی کا سودہ کیا ہے، حلیم عادل شیخ
  • مرکزی مسلم لیگ کے تحت کراچی میں شہدائے غزہ کانفرنس
  • کراچی میں مرکزی مسلم لیگ کی شہدائے غزہ کانفرنس کی ڈرون فوٹیج
  • سندھ اور پنجاب کا حق ہے کہ اپنے پانی کی حفاظت کریں، محمد احمد خان
  • مودی حکومت کو ہٹ دھرمی چھوڑ کر مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا چاہیئے، سرفراز احمد صدیقی