حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) میئر کاشف علی شورو نے بلدیہ کے شعبہ سول انجینئرنگ کی جانب سے قاسم آباد ٹاؤن کی یوسی 159 کے علاقے شاہ بخاری میں تعمیر کیے جانے والے میٹلڈ روڈ کی تعمیر کے جاری کاموں کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ اس موقع پر بلدیہ کے شعبہ سول انجینئرنگ کے انجینئرز شیراز لغاری، یوسی 159 کے چیئرمین نظیر احمد ببر اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ میئر نے میٹلڈ روڈ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا، روڈ کی تعمیر سے متعلق انجینئرز و افسران نے میئر کو بریفنگ بھی دی۔ میئر کاشف علی شورو نے روڈ معیاری بنانے اور تمام ترقیاتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کے احکامات دیے۔ اس موقع پر میئر کاشف علی شورو نے روڈ کی تعمیر کی اہمیت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ روڈ دیہہ شاہ بخاری سے متعدد گوٹھوں کو آپس میں ملانے کے ساتھ ساتھ بینظیر انکم سپورٹ کے میگا سینٹر اور بیسک ہیلتھ یونٹ شاہ بخاری تک پہنچنے میں عوام کو فائدہ ہو گا، جبکہ اس روڈ کی تعمیر سے آئی ٹی کالج، انٹرمیڈیٹ کالج اور اسکولوں کے طلبہ و طالبات کو بھی وقت پر پہنچنے کی سہولت میسر آسکے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: روڈ کی تعمیر

پڑھیں:

افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے‘ پاکستان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251212-01-30

 

 

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کو بتایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی ملک کی قومی سلامتی اور خود مختاری کے لیے ’سب سے بڑا خطرہ‘ ہے۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے، سفیر عاصم افتخار احمد نے بدھ کو نیویارک میں افغانستان کی صورت حال پر بحث سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اپنے بیان میں انہوں نے  ہمسایہ افغانستان سے پیدا ہونے والے سیکورٹی، انسانی اور سماجی و معاشی چیلنجز پر اسلام آباد کے خدشات اجاگر کیے۔ طالبان کے کابل پر قبضے (2021) کے بعد پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کوششوں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھا، اعلیٰ سطح کے دورے کیے، انسانی امداد کی فراہمی میں مدد کی، تجارتی سامان کی نقل و حمل کو سہولت دی اور تجارت و ٹرانزٹ میں رعایتوں کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں کے باوجود خطرات برقرار ہیں اور پاکستان سمیت پورے خطے کے لیے بڑھتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز پیدا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’افغانستان ایک بار پھر دہشت گرد گروہوں اور پراکسیز کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، جس کے تباہ کن نتائج اور بڑھتے ہوئے سیکورٹی چیلنجز اس کے پڑوسی ممالک خصوصاً پاکستان اور پورے خطے و اس سے آگے تک محسوس کیے جا رہے ہیں۔’ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ افغان حکام دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں اور پاکستان نے دہشت گرد حملوں میں اضافے کا سامنا کیا ہے، جو اْن کے بقول افغان سرزمین سے ان کی نگرانی میں منصوبہ بندی، مالی معاونت اور عملی کارروائی کے ذریعے کیے گئے۔ سفیر نے کہا کہ افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی پاکستان کی قومی سلامتی اور خودمختاری کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)، القاعدہ، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ سمیت دہشت گرد گروہوں کو افغانستان میں ’محفوظ پناہ‘ حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان سے ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کے دہشت گردوں کی دراندازی کی متعدد کوششیں ناکام بنائیں اور وہاں سے چھوڑا گیا امریکی ملٹری گریڈ اسلحہ بھی برآمد کیا۔ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ ان کوششوں کی انسانی قیمت بھی ہے، اور پاکستان کی بہادر سیکورٹی فورسز اور شہریوں نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن، مستحکم، جڑا ہوا اور خوشحال افغانستان چاہتا ہے، ایسا افغانستان جو اپنے عوام اور پڑوسیوں کے ساتھ امن سے رہے۔آخر میں عاصم افتخار احمد نے افغانستان میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ دیرپا استحکام صرف افغان طالبان سے مخلصانہ مکالمے، بین الاقوامی ذمہ داریوں کے احترام اور مضبوط علاقائی تعاون سے ہی ممکن ہے۔انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ افغانستان میں انسانی امداد فراہم کرے اور ایسے سیکورٹی ماحول کے قیام میں مدد کرے جو طویل مدتی ترقی اور خوشحالی کے لیے سازگار ہو۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • سندھی کلچرل ڈے کے واقعے پر پولیس نے بروقت کارروائی کی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو وائرس موجود ہے: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
  • میئر سکھر کی زیر صدارت بلدیہ اعلیٰ کا 11واں عام اجلاس
  • کراچی؛ ای چالان سسٹم کا جائزہ لینے کیلئے اعلیٰ سطح کمیٹی تشکیل
  • افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی سب سے بڑا خطرہ ہے‘ پاکستان
  • مائنس پلس کی سیاست کے بجائے قابلیت کوترجیح دی جائے‘کاشف شیخ
  • اسد اللہ بھٹو ،کاشف شیخ و دیگر کی سیف  الدین سے والدہ کی وفات پر تعزیت
  • ’باپ کا مال ہے کہ استعفیٰ دے دوں؟‘ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا رویہ تنقید کی زد میں
  • جرائم کی گلیوں میں سیف سٹی کی خاموشی: ایک تحقیقی جائزہ
  • کراچی میں ڈمپروٹینکرزچلتی پھرتی موت بن گئے‘کاشف شیخ