فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو کا اضافی چارج سنبھال لیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) چیف فنانشل آفیسر حیسکو فیض اللہ ڈاہری نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ چیئرمین حیسکو بورڈ آف ڈائریکٹر کی منظوری سے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر شفیق احمد میمن کے دستخط سے آرڈر جاری۔ چارج سنبھالنے کے بعد فیض اللہ ڈاہری نے کہا کہ فردِ واحد کچھ نہیں ہوتا، اہداف کے لیے ادارے سے وابستہ ہر شخص اور ہر کارکن اپنی ذمہ داری پوری محنت اور ایمانداری سے نبھائے، ہر ملازم کو عزت ملے گی، حیسکو کی ترقی کے لیے ہمیں مضبوط ٹیم ورک کے تحت کام کرنا ہوگا، کمپنی کی بہتری اور ترقی کے لیے ہم سب پر عزم ہو کر کام اور ایسی پالیسیاں مرتب کریں گے جس سے عام صارف کوزیادہ سے زیادہ ریلیف ملے اور کمپنی کلچر میں بھی جدت آئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سندھ حکومت نے کمشنرز کو دکانیں اور کاروبار ڈی سیل کرنے سے روک دیا
کراچی:سندھ حکومت نے تمام ڈی سیز اور اے سیز کو صوبے میں پرائس کنٹرول کے تحت سیل ہونے والی دکانوں و کاروبار کو ڈی سیل کرنے سے روک دیا۔
سندھ حکومت نے تمام کمشنرز کو مراسلہ ارسال کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اختیار آپ کا نہیں بلکہ محکمہ بیورو آف سپلائی پرائسز کے ڈائریکٹر جنرل کا ہے، سندھ میں کاروبار و دکان سیل کرنے کا اختیار صرف ڈی سی، اے سی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر پرائس کنٹرول سمیت دیگر افسران کا ہے، جبکہ ڈی سیل کرنے کا اختیار سیکشن 5A کے تحت ڈی جی بیورو آف سپلائی سندھ کا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز زاہد حسین شر کا کہنا تھا کہ پرائس کنٹرول ایکٹ، 5A4 کے تحت تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کاروبار یا دکان ڈی سیل کرنے سے روکا جائے، ڈی سیل سے متعلق آنے والی درخواستیں ڈائریکٹر جنرل بیورو آف سپلائی پرائسز کو ارسال کی جائیں۔