عدالت کا مونس الٰہی کواشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
گجرات (صباح نیوز) سیشن مجسٹریٹ گجرات نے پی ٹی آئی رہنما ء مونس الٰہی کے خلاف قتل و معاونت کا مقدمہ جھوٹا ثابت ہونے پر انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ گجرات کے سیشن مجسٹریٹ سیف اللہ تارڑ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے بیٹے چودھری مونس الٰہی کے خلاف قتل و معاونت کے کیس میں انہیں اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔ عدالت نے مدعی اور گواہان کے بیانات حلفی کے بعد مونس الٰہی کو اشتہاری قرار دینے کا فیصلہ واپس لیا، مقدمہ کے مدعی محمد اکرم اور گواہان محمد اسجد اور سجاد اشرف نے عدالت میں بیان حلفی جمع کرا دیے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مونس ال ہی
پڑھیں:
قتل، اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
راولپنڈی:ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ملک جمال کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم ایبٹ آباد پولیس کو مطلوب تھا۔
ملزمان کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف قتل وار اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔
گرفتار ملزم تھانہ حویلیاں، ایبٹ آباد کو مطلوب تھا۔ گرفتار ملزم قتل کر کے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا۔
ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹسسز جاری کیے تھے۔ بعد ازاں، ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔
ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ این سی بی انٹرپول 24/7 پوری دنیا کے ساتھ رابطے میں ہے۔
ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔