Express News:
2025-12-13@23:04:17 GMT

190ملین پاؤنڈ کیس میں عمران کو سزا ہو گی، فیصل واوڈا

اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT

اسلام آباد:

22جنوری کو حکومت کا اسکینڈل آنیوالا ہے ،نہیں رکاتوحکومت جیل بھی جائیگی۔مذاکرات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کیلیے خوشخبریاں نظر نہیں آرہیں،ٹی وی سے گفتگو

 سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ 22جنوری کو حکومت کا ایک اسکینڈل آنے والا ہے، میں سکینڈل میں خود بیٹھا ہوا ہوں، ہم اسے روکیں گے اور اگر نہیں رکے گا تو پھر اس پر کیس  بھی بنے گا، حکومت اس کو طاقت سے پاس کروالیتی ہے تو پھر جیل میں بھی جائے گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہاکہ 190ملین پاؤنڈ کیس میں  عمران خان کو سزا ہو گی، تاریخ بدلی جا سکتی ہے لیکن فیصلہ تو نہیں بدلا جا سکتا ۔انہوں نے کہا کہ سنجیدگی سے مذاکرات 20جنوری کے بعد شروع ہوں گے۔

 مذاکرات کے نتیجے میں پی ٹی آئی کیلئے خوشخبریاں نظر نہیں آرہی، رانا ثناء اللہ پر کیس بنانے پر سب سے زیادہ ہنگامہ میں نے کیا کہ گٹھیا کیس ہے، رانا ثناء اللہ پر ہیروئن کا کیس پی ٹی آئی حکومت نے بنایا تھا۔انہوں نے کہاکہ معلوم نہیں پی ٹی آئی نے فارم 47کی پیداوار حکومت کے ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ کیوں کیا؟ مجھے پاکستان اچھی پوزیشن میں نظرآرہا لیکن پی ٹی آئی کیلئے مایوسی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

پی ٹی آئی  پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سینئر سیاستدان فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی چینلز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ 9 مئی سے ایک سال پہلے مجھے پی ٹی آئی سے نکال دیا گیا تھا۔ فیض حمید بانی پی ٹی آئی کیخلاف ثبوت اور گواہی دینے جا رہے ہیں کہ بطور وزیراعظم وہ انہیں کیا ہدایات دیتے تھے۔ پی ٹی آئی کے اندر سے ہی مائنس ون ہو رہا ہے۔ جنہوں نے بے رحمی کے ساتھ قلم چلائے ان سب کے گرد گھیرا تنگ ہو گا۔ مائنس ون ہو گیا۔ کوئی بانی پی ٹی آئی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ نہیں کر رہا۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے بھی ویڈیو بناکر سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔ ایک بندے کی سینیٹر شپ جانے والی ہے۔  ملٹری کورٹ ٹرائل کو رول آؤٹ نہیں کر سکتے۔ موجودہ حکومت لیٹ کر سیاست کر رہی ہے۔ پی ٹی آئی نے جو سیاست کی اس کا اب کوئی تصور نہیں کر سکے گا۔ ابھی فی الحال جیل منتقلی نظر نہیں آ رہی۔ پی ٹی آئی بانی کی رہائی سے ملاقات پر محدود ہو گئی۔ پارٹی پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے کیونکہ پارٹی لیٹ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی  پر پابندی میں تاخیر ہو سکتی ہے: فیصل واوڈا 
  • فیض حمید عمران کیخلاف گواہی  دینے والے ہیں، فیصل واوڈا
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہے ہیں: سینیٹر فیصل واوڈا
  • فیض حمید شواہد کے ساتھ عمران خان کے خلاف گواہی دینے جا رہے ہیں، فیصل واوڈا
  • فیض حمید اب عمران خان کے خلاف گواہی دیں گے، فیصل واوڈا
  • فیض حمید 9 مئی کیسز میں عمران خان کے خلاف گواہی اور شواہد دیں گے، جنرل باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی، فیصل واوڈا
  •   فیض حمید کو ملی سزا صرف ابتدا ہے، نو مئی کے کیس ابھی باقی ہیں، فیصل واوڈا
  • ’میں نے تو پہلے ہی کہا تھا‘: فیض حمید کی یہ سزا تو شروعات ہے، فیصل واوڈا
  • جنرل فیض حمید کو سزا، ’ 9 مئی کے کیسز ابھی باقی ہیں‘، فیصل واوڈا
  • نواز شریف نے ہمیشہ اینٹی اسٹیبلشمنٹ سیاست کی: رانا ثناء