اسٹاک مارکیٹ کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج کاروباری اتار چڑھاو کے بعد مندی کے باد ل چھا گئے ،ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 959پوائنٹس کے اضافے سے 1لاکھ15ہزار773پوائنٹس کی بلند سطح سطح پر پہنچ گیا تھا بعد ازاں منافع کی خاطر مقامی انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فروخت کے دباو سے مارکیٹ تنزلی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 300سے زاید پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس 114,804پوائنٹس سے کم ہو کر 114,495 پوائنٹس کی پست سطح پربند ہوا۔مارکیٹ کے سرمائے میں سرمایہ کاروں کو 25ارب روپے سے زاید کاخسارہ برداشت کرنا پڑا جبکہ 49.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پوائنٹس کی کی کمی
پڑھیں:
کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے،طلال چوہدری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کاروباری افراد کے جان و مال کا تحفظ ریاست کا فرض ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیرملکی فوڈ چین پر 20 کے قریب حملے کے واقعات ہوئے۔(جاری ہے)
طلال چوہدری نے کہا کہ پنجاب میں فوڈ چین پر حملوں پر 12 ایف آئی آردرج ہوئیں اور 142 افراد گرفتار ہوئے، اسلام آباد میں 2 واقعات ہوئے، 15 افراد گرفتار ہوئے۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ حملہ آوروں کو جب گرفتار کیا گیا تو وہ معافی تلافی کرنے لگے، حملہ آوروں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سے پورے پاکستان میں کوئی واقعہ نہیں ہوا، پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں نے خود کو ان واقعات سے علیحدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گرفتار افراد اپنے کیے عمل پر شرمندہ ہیں۔