زبیر شیخ وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے عبوری سی ای او مقرر
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
کراچی(کامرس رپورٹر)وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ (سابقہ شیل پاکستان لمیٹڈ) کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈی) نے زبیر شیخ کوعبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا ہے۔بدھ کے روز لسٹڈ کمپنی نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو اپنے نوٹس کے ذریعے پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وقار صدیقی 31 جنوری 2025 کو وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے سی ای او کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے زبیر شیخ کو کمپنی کا عبوری چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کیا ہے جس کا اطلاق یکم فروری 2025 سے ہوگا۔یاد رہے کہ منگل کو شیل پاکستان لمیٹڈ (شیل) نے اپنے نام کو باقاعدہ طور پر ’’وافی انرجی پاکستان لمیٹڈ‘‘ میں تبدیل کر لیا تھا، جس کے بعد سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے نام کی تبدیلی کا سرٹیفکیٹ جاری کیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سی ای او
پڑھیں:
’’امن 2025‘‘مشقوں کی گونج؛ پاک سری لنکا بحری اشتراک پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار
پاک سری لنکا بحری مشقوں ’’امن 2025ء‘‘ کے لیے دونوں ممالک کے اشتراک پر بھارت ہمیشہ کی طرح بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
خطے میں بحری طاقت کا توازن تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے اور پاکستان بحریہ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی سرگرمیاں بھارتی حلقوں میں سخت اضطراب کا سبب بنی ہوئی ہیں۔
’’امن 2025‘‘ میں 60 سے زائد ممالک کی شمولیت جہاں ایک تاریخی لمحہ ہے، وہیں بھارت کی جانب سے اس کامیابی کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں خود اس کی خفت کا باعث بن رہی ہیں۔
عالمی بحری طاقتوں کے ساتھ پاکستان کا بڑھتا تعلق
پاک بحریہ کی جانب سے مسلسل بین الاقوامی مشقوں میں شرکت اور دوستانہ دوروں نے نہ صرف عسکری میدان میں پاکستان کے وقار کو بلند کیا بلکہ عالمی سطح پر تعاون کی ایک نئی مثال قائم کی ہے۔ پی این ایس ’’اصلت‘‘ کا حالیہ کولمبو دورہ، سری لنکن بحریہ کے ساتھ مشترکہ مشقیں اور دیگر فعال روابط اس مضبوط شراکت داری کا عملی مظہر ہیں۔
بھارتی میڈیا کے دعوے اور سری لنکن وزارت دفاع کا سخت ردعمل
بھارتی میڈیا نے بے بنیاد دعویٰ کیا کہ پاک سری لنکا بحری مشق منسوخ کر دی گئی ہے، تاہم سری لنکا کی وزارت دفاع نے ان افواہوں کی نہ صرف سختی سے تردید کی بلکہ واضح الفاظ میں کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں۔
امن مشق میں سری لنکن بحریہ کی فعال شرکت
’’امن 2025‘‘ میں سری لنکن بحریہ کی پرجوش شرکت نے بھارتی میڈیا کی بے بنیاد قیاس آرائیوں کو جھوٹا ثابت کر دیا ہے۔ یہ شرکت اس امر کی دلیل ہے کہ پاکستان اور سری لنکا نہ صرف بحری سلامتی کے مشترکہ اہداف رکھتے ہیں بلکہ ان کی اسٹریٹیجک پارٹنرشپ مضبوط بنیادوں پر قائم ہے۔
بھارتی پروپیگنڈا ہمیشہ کی طرح ناکام رہا
بھارت کی جانب سے پاکستان اور سری لنکا کے بڑھتے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں بار بار ناکام ہو رہی ہیں۔ خواہ وہ جعلی خبریں ہوں یا میڈیا پروپیگنڈا، زمینی حقائق یہ ثابت کر رہے ہیں کہ خطے میں پاکستان کا مؤثر کردار اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔