انگلش پریمئر لیگ،ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے فلہم کوہرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
لندن(اسپورٹس ڈیسک)ویسٹ ہیم یونائیٹڈ نے انگلش پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں فلہم کی ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ دفاعی چمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈکی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ2-2گول سے برابررہا،چیلسی اور بورن مائوتھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی 2-2 گول سے برابری پر ختم ہوگیا جبکہ ناٹنگھم فارسٹ اور لیورپول کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ بھی 1-1 گول سے برابررہا۔ پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے انگلینڈ میں جاری ہیں۔لندن اسٹیڈیم ،لندن میں کھیلے گئے لیگ کے اہم میچ میں ویسٹ ہیم یونائیٹڈکی ٹیم نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد فلہم کی ٹیم کو 2 کے مقابلے میں 3 گول سے ہرا دیا۔ کارلوس سولر ،ٹامس سوسک اور لوکاس پیکیٹا نے ایک ایک گول کر کے اپنی ٹیم ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ فلہم کی جانب سے الیکس ایوبی نے دو گول سکور کیے ۔ویسٹ ہیم یونائیٹڈ کی یہ لیگ میں ساتویں فتح ہے۔ جی ٹیک کمیونٹی اسٹیڈیم، برینٹ فورڈ میں کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن مانچسٹر سٹی اور برینٹ فورڈکی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں ۔یہ میچ 2-2 گول سے برابررہا۔ چیلسی اور بورن مائوتھ میچ بھی 2-2 گول کی برابری پر ختم ہوگیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں، سلمان علی آغا
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی کم تجربے کی وجہ سے غلطی کر بیٹھتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو میں سلمان علی آغا نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہیں، جو ماڈرن ڈے کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔ اُمید ہے آئندہ ہم ویسی ہی کرکٹ کھیلیں گے، جیسا لوگ دیکھنا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل راؤنڈر نے مزید کہا کہ بیٹرز آپ کو میچ اور بولرز آپ کو ٹورنامنٹ جتواتے ہیں، میری کوشش ہوتی ہے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔
اُن کا کہنا تھا کہ حسن علی اور صاحبزادہ فرحان ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے کام آسکتے ہیں، کوشش ہوگی کہ اسلام آباد کو چوتھی ٹرافی دلوائیں۔