جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
جنوبی افریقہ کو پاکستان میں منعقد ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل ایک بڑا دھچکا لگا ہے کیوں کہ اس کے ایک اہم ترین کھلاڑی اینرک نورکیا کمر میں چوٹ لگ جانے کے سبب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے۔
نورکیا نے گزشتہ جون میں ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد سے کوئی بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلی ہے اور وہ پاکستان کے خلاف وائٹ بال سیریز میں واپسی کرنے والے تھے لیکن نیٹ میں ان کا پیر ٹوٹ گیا تھا جس کے باعث وہ اس سیریز سے بھی باہر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025: جنوبی افریقہ اسکواڈ کا اعلان، کون سے اہم کھلاڑی شامل؟
اس کے بعد سے وہ اپنی ایس اے 20 فرنچائز، پریٹوریا کیپٹلز کے لیے بالکل بھی نہیں کھیلے اور جنوبی افریقہ کے مارکی ٹی 20 ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے۔
جنوبی افریقہ جلد ہی چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے لیے نورکیا کے متبادل کا انتخاب کرے گا۔
گزشتہ نومبر میں سری لنکا کے خلاف ڈربن ٹیسٹ میں کمر کی انجری کے بعد جوبرگ سپر کنگز کے لیے ایکشن میں واپس آنے والے جیرالڈ کوٹزی اینرک نورکیا کے ممکنہ متبادل ہیں۔
جنوبی افریقہ کے سفید گیند کے کوچ راب والٹر، جو اپنے اسکواڈز کے واحد سلیکٹر بھی ہیں، نے وضاحت کی کہ پہلے انہوں نے نورکیا اور کوٹزی میں سے نورکیا کا انتخاب کیا تھا۔
مزید پڑھیے: وہ اہم کھلاڑی جو چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے سے محروم رہ سکتے ہیں
انہوں نے کہا کہ وہ نورکیا کے فٹ قرار دیے جانے کے بارے میں خاصے پرامید ہیں کیوں کہ وہ ایک بہترین پیشہ ور ہیں اور وہ اپنی دیکھ بھال کرتے ہیں اور اپنی کنڈیشنگ کا خیال رکھتے ہیں۔
تاہم اب کرکٹ جنوبی افریقہ کی ایک پریس ریلیز میں واضح کردیا گیا ہے کہ نورکیا کی پیر کی سہ پہر اسکیننگ ہوئی تھی اور امید نہیں ہے کہ چیمپیئنز ٹرافی تک فٹ ہوپائیں گے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقہ کرکٹ بورڈ: اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے ڈیوڈ ٹیگر کپتانی سے فارغ
آئی سی سی کے پچھلے 6 مقابلوں میں یہ تیسرا موقع ہے جب نورکیا انجری کے باعث باہر ہوئے ہیں اور وہ سب ہی ون ڈے ٹورنامنٹ تھے۔
وہ 2019 کے ورلڈ کپ میں کھیلنے والے تھے لیکن ٹورنامنٹ میں آگے بڑھتے ہوئے اس کا انگوٹھا ٹوٹ گیا پھر کمر کے نچلے حصے میں فریکچر کے ساتھ سنہ 2023 ورلڈ کپ سے محروم ہو گئے اور اب وہ سنہ 2025 کی چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اینرک نورکیا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 اینرک نورکیا جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم چیمپیئنز ٹرافی جنوبی افریقہ نے والے کے لیے
پڑھیں:
پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوگیا
پی آئی اے کی لاہور سے باکو آذربائیجان پروازوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز لاہور سے 152 مسافروں کو لے کر باکو روانہ ہوگئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزارت ہوابازی کی محنت سے پی آئی اے کی بحالی میں حوصلہ افزا سمت نظر آرہی ہے۔
ان کا کہنا تھا باکو کے لیے پروازوں سے دونوں ممالک میں تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، وزیراعظم کی رہنمائی میں پی آئی اے اپنے قدموں پر کھڑی ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیے: باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بہت قوی امید ہے کہ برطانیہ کی پروازیں بھی بہت جلد کھل جائیں گی، اس کے ساتھ ساتھ نئے روٹس بھی متعارف کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کی فلیٹ میں نئے طیاروں کا بھی اضافہ کریں گے۔
ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانے، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔
پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
baku PIA باکو پی آئی اے