آئی سی سی رینکنگ، کئی ماہ سے نہ کھیلنے والے فخر زمان پر قسمت مہربان ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی جس میں فخر زمان نے سائیڈ لائن ہونے کے باوجود ایک درجہ ترقی کرلی ہے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق کئی ماہ سے ایکشن میں نظر نہ آنے کے باوجود فخر زمان 623 پوائنٹس کے ساتھ ایک درجہ ترقی کر کے 17ویں نمبر پر پہنچ گئے۔
ٹیسٹ رینکنگ میں امام الحق، محمد رضوان اور صائم ایوب نے اپنی پوزیشنز برقرار رکھی اور بالترتیب 20، 22 ، 23ویں نمبر پر رہے۔
ون ڈے انٹرنیشنل
ایک روزہ میچ کی بات کی جائے تو رینکنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں، جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر روہت شرما ، شبھمن گل براجمان ہیں۔
ون ڈے بولنگ رینکنگ میں حارث رؤف 585 پوائنٹس کے ساتھ 18ویں نمبر پر آئے جبکہ نسیم شاہ ترقی کے بعد 50ویں، وسیم جونیئر دو درجے ترقی کے بعد 59ویں پوزیشن پر آگئے۔محمد نواز 72ویں نمبر پر بدستور موجود ہیں۔
شاہین آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے جبکہ اُن کی جگہ سری لنکا کے مہیش تھیکشانا نے لے لیا۔
افغانستان کے راشد خان اور بھارت کے کلدیپ یادوو بدستور پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔
ٹی 20 رینکنگ
ٹی ٹوینٹی میں بابر اعظم 6 درجہ ترقی کے بعد اپنے ساتھی اور وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے جبکہ صائم ایوب کی 57ویں پوزیشن برقرار رہی۔
رینکنگ میں آسٹریلیا کے ٹراوس ہیڈ پہلے، انگلینڈ کے فل سالٹ دوسرے جبکہ بھارت کے تلک ورما تیسرے نمبر پر رہے۔
ٹی 20 رینکنگ میں شاہین آفریدی ترقی کے بعد 21 ویں نمبر پر جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ حارث رؤف اور عباس آفریدی تنزلی کے بعد 29 ، 44 نمبر پر آگئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترقی کے بعد
پڑھیں:
پی ایس ایل کی مقبولیت میں اضافہ: غیر ملکی کھلاڑی بھی آئی پی ایل کی بجائے پی ایس ایل کو ترجیح دینے لگے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: غیر ملکی کرکٹرز کی جانب سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بجائے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو ترجیح دینے سے لیگ کی مقبولیت اور مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔
انگلینڈ کے کرکٹر ڈیوڈ ولے نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں پی ایس ایل کی سکیورٹی کو آئی پی ایل کے مقابلے میں بہتر قرار دیا۔ ولے نے کہا کہ آئی پی ایل کے دوران کھلاڑیوں کی حفاظت اور کھیلنے کے مواقع ہمیشہ یقینی نہیں ہوتے، جبکہ پی ایس ایل میں ہر کھلاڑی کو بہتر تحفظ اور کھیلنے کا اعتماد ملتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر کھلاڑی کی ترجیحات مختلف ہوتی ہیں، کچھ کھلاڑی یہ سمجھتے ہیں کہ پی ایس ایل میں انہیں زیادہ موقع ملے گا بجائے اس کے کہ آئی پی ایل میں کئی ہفتے بینچ پر بیٹھنا پڑے۔
واضح رہے کہ فاف ڈو پلیسی اور معین علی نے آئی پی ایل چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکسویل نے بھی رواں سال آئی پی ایل میں حصہ نہ لینے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد ان کے پی ایس ایل کھیلنے کے امکان پر خبریں گردش کر رہی ہیں۔