چلاس میں گرینڈ جرگہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام شریک
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
کمانڈر ایف سی این اے نے جرگے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر اعلیٰ سول و ملٹری حکام کا موجود ہونا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع دیامر چلاس میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا۔ جرگہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل امتیاز حسین گیلانی، مقامی سیاستدان، صوبائی سیکٹریریز، اعلیٰ سول اور فوجی افسران سمیت علاقے کے علماء اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جرگے میں علاقے کی ترقی، امن و امان، تعلیم اور علاقے کے مسائل جیسے اہم موضوعات پر سیر حاصل گفتگو ہوئی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے جرگے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں پر اعلیٰ سول و ملٹری حکام کا موجود ہونا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہم سب عوام کے سامنے جوابدہ ہیں۔ کمانڈر ایف سی این اے نے علاقے کے مسائل سنے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ پاک فوج یہاں کے مسائل کے حل کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی اور متعلقہ اداروں کی بھی بھرپور معاونت جاری رکھے گی تاکہ علاقے کے مسائل فوری حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی میں جہاں اداروں نے اپنا فرض نبھانا ہے وہاں عوام بھی اس علاقے کی ترقی میں اپنا رول ادا کریں، اس کے لیے ضروری ہے کہ علاقے میں کمیونٹی بیس سسٹم کو متعارف کرایا جائے تاکہ لوگ بھرپور طریقے سے اپنا کردار ادا کر سکیں۔ عمائدین، علماء کرام نے علاقے کی ترقی اور امن و امان کے لیے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ کمانڈر ایف سی این اے نے چلاس میں قائم وکیشنل ٹریننگ سینٹر کا بھی دورہ کیا اور دیامر کے نوجوانوں کے ساتھ خصوصی ملاقات کی۔ کمانڈر ایف سی این اے نے اس موقع پر کہا کہ جی بی کی نئی نسل پاکستان بالخصوص جی بی میں امن اور ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کریں، نوجوان طبقہ جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کریں۔ اس موقع پر طلباء نے علاقے میں امن و ترقی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کمانڈر ایف سی این اے نے علاقے کی ترقی کے مسائل علاقے کے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
اسرائیلی فوج کی غزہ سٹی میں کارروائی، حماس کے اہم کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ
اسرائیلی فوج نے غزہ سٹی میں ایک کارروائی کے دوران حماس کے سینیئر رہنما رائد سعد کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی دفاعی عہدیدار اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق رائد سعد 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر ہونے والے حملوں کے منصوبہ سازوں میں شامل تھے۔
مزید پڑھیں: حماس اسرائیل پر حملے روکنے کیلیے تیار، غیر مسلح ہونے سے صاف انکار
غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اس حملے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ تاہم فوری طور پر حماس یا طبی ذرائع کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا رائد سعد بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں یا نہیں۔
اسرائیلی فوج نے بیان میں کہاکہ اس نے غزہ سٹی میں حماس کے ایک سینیئر کمانڈر کو نشانہ بنایا، تاہم نام یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔
اگر رائد سعد کی شہید کی تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ اکتوبر میں جنگ بندی معاہدہ نافذ ہونے کے بعد کسی سینیئر حماس رہنما کی سب سے بڑی ٹارگٹڈ موت ہوگی۔
اسرائیلی دفاعی عہدیدار کے مطابق رائد سعد حماس کے اسلحہ تیار کرنے والے ونگ کے سربراہ تھے۔
حماس کے ذرائع نے بھی انہیں عزالدین الحداد کے بعد تنظیم کے مسلح ونگ کا دوسرا کمانڈر قرار دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق رائد سعد اس سے قبل حماس کی غزہ سٹی بٹالین کی قیادت کرتے رہے، جو تنظیم کی سب سے بڑی اور بہترین ساز و سامان سے لیس یونٹس میں شمار ہوتی ہے۔
غزہ میں جنگ کا آغاز اس وقت ہوا جب حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو جنوبی اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں 1200 افراد ہلاک ہوئے اور 251 افراد کو یرغمال بنا لیا گیا۔
اس کے جواب میں اسرائیل کی فوجی کارروائیوں میں غزہ کے محکمہ صحت کے مطابق اب تک 70 ہزار 700 سے زیادہ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت عام شہریوں کی ہے۔
10 اکتوبر کو ہونے والی جنگ بندی کے بعد لاکھوں فلسطینی غزہ سٹی کے تباہ شدہ علاقوں میں واپس لوٹ آئے ہیں۔ اسرائیل نے شہر کے اندر موجود فوجی دستے واپس بلا لیے ہیں اور امدادی سامان کی ترسیل میں بھی اضافہ ہوا ہے، تاہم تشدد مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں: حماس کا اسرائیلی قبضے کے خاتمے کی شرط پر ہتھیار فلسطینی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا اعلان
فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 386 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے آغاز کے بعد اس کے 3 فوجی ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ اس نے درجنوں جنگجوؤں کو نشانہ بنایا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسرائیل کارروائی اسرائیلی فوج رائد سعد غزہ سٹی وی نیوز