پرائزبانڈ رکھنے والوں کے لیے اہم خبر
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
وہ خواتین و حضرات جو 750 روپے کے حامل پرائز بانڈ کے مالک ہیں، ان کے پاس موجود پرائز بانڈ کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے۔
نئے سال 2025 کے آغاز میں پہلے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی گئی، نیشنل سیونگز سینٹر کراچی میں آج 15 جنوری کو 750 روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی ہوئی، صبح 10 بجے بونڈز کی بیلٹنگ کی گئی تھی۔
نیشنل سیونگز کی جانب سے قرعہ اندازی کے تھوڑی دیر بعد ہی فاتح بونڈ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا گیا، پہلا انعام بونڈ نمبر 271541 ہر نکلا جس کے مالک کو15 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔اس کے علاوہ دوسرا انعام ان بانڈ نمبرز 317904 ,496553 ,800663 کے حصے میں آیا جن کے مالکوں کو فی کس 5 لاکھ روپے کی انعامی رقم ملے گی۔
تیسرا انعام 1696 لوگوں کے حصے میں آیا جنھیں فی کس 9300 روپے کی انعامی رقم دی جائے گی، 750 روپے کا بانڈ رکھنے والے خواتین و حضرات اپنا بانڈ نمبر نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ پر چیک کرسکتے ہیں۔خیال رہے کہ پاکستان میں پرائز بانڈ کو ایک محفوظ سرمایہ کاری خیال کیا جاتا ہے، ان بانڈز کو کسی بھی وقت کیش کروایا جاسکتا ہے اور اگر قسمت کسی پر مہربانی ہو تو پھر بونڈ کا حامل شخص بڑے انعام کا بھی مالک بن جاتا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کے بیان پر ترجمان پاک فوج کا منہ توڑ جواب
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
جعلی لاگ ان صفحات سے صارفین کی او ٹی پی چوری کا انکشاف
نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس کا جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2ایف اے بائی پاس حملے کا الرٹ
رواں سال 2025میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ ، حساس ڈیٹا لیک کا خدشہ
جعلی لاگ ان صفحات کے ذریعے صارفین کی تفصیلات اور او ٹی پی چوری کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔نیشنل کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے جی میل اور مائیکروسافٹ 365پر 2 ایف اے بائی پاس حملے ہونے کا الرٹ جاری کیا ہے ۔نیشنل سرٹ ٹیم کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق رواں سال 2025 میں ایس وی جی فشنگ حملوں میں 1800فیصد اضافہ رپورٹ ہوا ہے ، حملوں سے حساس ڈیٹا، ای میلز اور فائلز لیک ہونے کا خدشہ بڑھ گیا۔ جعلی اسکرپٹس کے ذریعے صارفین کو دھوکا دیا جا رہا ہے ۔حملہ آور جی میل، مائیکروسافٹ 365 اور دیگر کلاوڈ سروسز کو نشانہ بنا رہے ہیں، گوگل ورک پلیس، شیئر پوائنٹ اور ون ڈرائیو بھی حملہ آوروں کے نشانے پر ہیں، نیشنل سرٹ نے اداروں کو فوری حفاظتی اقدامات اور لاگ اِن سسٹمز جانچنے کی ہدایت کردی ہے ۔نیشنل سرٹ نے سرکاری اداروں اور صارفین کو سکیورٹی اپ ڈیٹس نافذ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ تمام ادارے 2 ایف اے بائی پاس کے لیے ریڈ ٹیم ٹیسٹنگ کریں، محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کی جائے۔ اعلامیے کے مطابق محفوظ براوزنگ کے لیے براہِ راست مستند ویب سائٹ پر جا کر لاگ اِن کریں، لاگ اِن اور ٹوکن جاری کرنے والے سسٹمز کا باقاعدہ آڈٹ ضروری قرارد یدیا گیا ہے ۔