دیامر بھاشا ڈیم پراجیکٹ، 130 امیدواروں کی ٹریننگ شروع
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
جاری بیان کے مطابق واپڈا ہرپن داس ماڈل کالونی میں واقع وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں الیکٹریشن، پلمبنگ، سٹیل فکسر، کارپنٹر، مستری، شیف اور ویلڈنگ کی فنی تربیت دی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کے سلسلے میں واپڈا اور جی بی آر ایس پی کے تعاون سے ٹیکینکل اینڈ وکیشنل ٹریننگ کے پہلے بیچ کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، اس پروگرام کے تحت ابتدائی طور پر 14 میں سے 7 شعبوں میں دیامر کے 130 امیدواروں کو تیکنیکی تربیت دی جا رہی ہے۔ جاری بیان کے مطابق واپڈا ہرپن داس ماڈل کالونی میں واقع وکیشنل ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں الیکٹریشن، پلمبنگ، سٹیل فکسر، کارپنٹر، مستری، شیف اور ویلڈنگ کی فنی تربیت دی جا رہی ہے، تین ماہ کے دورانیے پر مشتمل اس پروگرام میں ہزارہ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہر ٹرینرز امیدواروں کو مختلف شعبوں میں تھیوری اور پریکٹیکل کلاسز کے ذریعے تربیت فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
عمران پراجیکٹ کے انچارج فیض حمید کیخلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی: خواجہ آصف
عمران پراجیکٹ کے انچارج فیض حمید کیخلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ: (آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ہٹانے اور بانی کو لانے کے پراجیکٹ انچارج فیض حمید کے خلاف مزید قانونی کارروائی ہوگی:
سیالکوٹ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید کو15 ماہ کارروائی چلا کر سزا سنائی گئی، مزید قانونی کارروائی کی جائے گی، جنرل فیض اب جنرل نہیں رہے، ان سے جنرل کا ٹائٹل بھی چھین لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے چند دنوں میں ہونے والے واقعات کی مثال نہیں ملتی، بانی پی ٹی آئی کا پراجیکٹ 10سے12سال پہلےشروع کیاگیا، اس پروجیکٹ پر عمل درآمد فیض حمید کی سربراہی میں ہوا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کو ہٹانے اوربانی کولانے کےپراجیکٹ کے انچارج فیض حمید تھے، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے سازش کرکے ملک کو تباہ کیا، انہوں نے اپنے دور میں تمام مخالفین کو جیل میں ڈالا، دھمکیاں، قید اور سب کچھ فیض حمید کے کہنے پر ہوتا تھا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی کے 4 سالہ دور کو فیض حمید نے ہی تقویت دی، فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی نے مل کر ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا۔
ان کا کہنا ہے کہ فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس بھی ہے، بانی کو اقتدار میں لانا، نواز شریف کو قید کرنا، جلاوطن کرنا، سب کے پیچھے فیض حمید تھا، فیض حمید کے تمام کاموں کا بینیفشری وہ خود اور بانی پی ٹی آئی تھا۔
انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ انہوں نے اپنے دور میں آئی ایس آئی کو فیض حمید کا ذیلی ادارہ بنادیا گیا، بانی کے لان میں بیٹھ کرملک کے مستقبل سےمتعلق فیصلے ہوتے رہے، جن بیساکھیوں پر بانی کھڑا تھا وہ آہستہ آہستہ کھسکنا شروع ہوئیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ فیض حمید نے ہمیشہ بانی کو سہارے مہیا کرنے کی کوشش کی، پھر انہوں نے 9 مئی کیا جس کے پیچھے سوچ فیض حمید کی اور مین پاور پی ٹی آئی کارکنوں کی تھی، 9مئی واقعات کےپیچھے بھی فیض حمید کا دماغ تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان، نیا نغمہ ’’پاک سرزمینیوں‘‘ جاری ایف سی ہیڈکوارٹر پر خودکش حملہ کرنیوالے دہشتگرد نیٹ ورک کی نشاندہی ہوگئی سابق گورنر پنجاب چوہدری الطاف حسین کی اہلیہ کی نمازِ جنازہ ادا پنجاب بھر سے غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کا سلسلہ جاری بی بی سی بھی ستھرا پنجاب کی معترف، صفائی ماڈل برمنگھم پہنچ گیا امریکا میں 2 ہزار افغان شہریوں کے دہشت گرد تنظیموں سے روابط کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم