اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو ہم اتنے فارغ نہیں کہ مزید انتظار کریں، عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو ہم اتنے فارغ نہیں کہ مزید انتظار کریں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کل حکومتی کمیٹی کو تحریری مطالبات پیش کردیں گے اور اگر کل جوڈیشل کمیشن نہ بنا تو مزید انتظار نہیں کریں گے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ ہم عدالتی طریقہ کار کے تحت اسیران کی رہائی چاہتے ہیں، ہم اپنے مطالبات میں نہ ڈیل چاہتے ہیں اور نہ ہی ڈھیل چاہتے ہیں، کل جوڈیشل کمیشن بنائیں گے تو آگے مذاکرات چلیں گے اور کمیشن نہ بنا تو ہم اتنے فارغ نہیں کہ مزید انتظار کریں۔
عمر ایوب کا کہنا تھا کہ تاخیر حکومت نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے میں کی، ہمارے مطالبات اور ٹی او آرز سیدھے سادے ہیں، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، یا تین ایسے ججز کا کمیشن بنائیں جن پر دونوں جانب سے رضامندی ہو۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کمیشن نہ بنا تو جوڈیشل کمیشن عمر ایوب
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسلام آباد(طارق سمیر) پاکستان تحریکِ انصاف نے سیاسی کمیٹی کی ازسرِنو تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔بانی چیئرمین کی جانب سے سلمان اکرم راجہ کو نئی سیاسی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی تھی ۔کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔ کمیٹی میں 23 اہم رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان کمیٹی کا حصہ سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ بھی کمیٹی میں شاملفِردوس شمیم نقوی، شیخ وقاص اکرم بھی کمیٹی میں شامل ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی بھی کمیٹی کا حصہ نسینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس شاملقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کمیٹی کا حصہسابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب بھی شاملسابق سینیٹ اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کمیٹی میں شامل ۔پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر معین قریشی بھی کمیٹی کا حصہ سابق اپوزیشن لیڈر پنجاب ملک احمد خان بھچر شاملاوورسیز چیپٹر سیکریٹری سجاد برکی بھی کمیٹی میں شامل ۔پنجاب کی چیف آرگنائزرز عالیہ حمزہ، جُنید اکبر، حلیم عادل اور داؤد کاکڑ شاملآزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے خالد خُورشید اور سردار قیوم نیازی بھی شامل اسد قیصر بھی کمیٹی کا حصہ چیف وہپ قومی اسمبلی عامر ڈوگر شاملسینیٹ کوآرڈینیٹر فوزیہ ارشد بھی کمیٹی میں شامل ۔خواتین ونگ کی صدر کنول شوزب بھی کمیٹی میں شاملاقلیتوں کے ونگ کے صدر لال چند ملہی بھی کمیٹی کا حصہسیاسی کمیٹی پارٹی کا اعلیٰ ترین فیصلہ ساز فورم ہو گا۔ نوٹیفکیشنکمیٹی پارٹی فیصلوں اور پالیسی سازی کا اعلیٰ ترین فورم ہوگیپارلیمانی پارٹیوں کے لئے فالو کی جانے والی پالیسیز بھی کمیٹی مرتب کرے گی۔