پی ایس ایل ڈرافٹ کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سرفراز کی اہمیت کا احساس
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 10ویں سیزن کا ڈرافٹ مکمل ہونے اور سرفراز احمد کو یکسر نظر انداز کیے جانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کی اہمیت کا احساس ہوگیا اور اس نے سرفراز احمد کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بار وہ کھلاڑی کے بجائے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث اپنی ذمے داریوں سے معذرت کرلی ہے۔ سرفراز احمد کو کوچنگ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ واٹسن کی غیر موجودگی کو پُر کرنے کے لیے کیا گیا۔
یاد رہے کہ سرفراز احمد نے بطور کھلاڑی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ 9 برس گزارے ہیں، جن میں سے 8 سال وہ ٹیم کے کپتان رہے۔ ان کی قیادت میں گلیڈی ایٹرز نے 2019ء میں اپنا پہلا پی ایس ایل ٹائٹل بھی جیتا۔
سرفراز نے گلیڈی ایٹرز کے لیے 86 میچز کھیلے اور 1525 رنز بنائے، جو ان کی ٹیم کے لیے ایک اہم اثاثہ تھے۔
پی ایس ایل10 کے ڈرافٹ سے پہلے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سرفراز کو اسکواڈ سے ریلیز کر دیا تھا، جس کے بعد وہ پہلی بار ڈرافٹ کا حصہ بنے۔ تاہم کسی بھی فرنچائز نے انہیں منتخب نہیں کیا۔ ڈرافٹ کے بعد گلیڈی ایٹرز نے ان کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے انہیں ہیڈ کوچ کے طور پر واپس لانے کا فیصلہ کیا۔
بطور کپتان سرفراز نے ٹیم کو کئی یادگار فتوحات دلائیں۔ اب وہ ایک نئے کردار میں ٹیم کی قیادت کریں گے اور اپنے سابقہ تجربات کو بروئے کار لاتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کو دوبارہ بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کریں گے۔
یہ دیکھنا بھی دلچسپی سے بھرپور ہوگا کہ سرفراز احمد بطور کوچ کس طرح ٹیم کو مزید کامیابیاں دلانے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیم کے پی ایس کے بعد
پڑھیں:
بلوچستان : دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 5 دہشتگرد ہلاک
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلوچستان کے علاقے دکی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 5 شرپسندوں کو ہلاک کر دیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے سی ٹی ڈی حکام کے حوالے سے بتایا کہ دکی کے علاقے میں کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 5 مسلح افراد ہلاک ہوئے۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک شرپسندوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، لاشیں ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ سی ڈی ٹی حکام نے معاملے کی مزید تحقیقات کا آغاز بھی کر دیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے دکی میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کارروائی میں حصہ لینے والے سی ٹی ڈی، ایف سی اور دیگر اداروں کے جوانوں کی بہادری کو سراہا۔
سرفراز بگٹی کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف ریاستی ادارے پوری طرح متحرک ہیں، صوبے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی، دہشتگردوں کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بلاتفریق کارروائی کی جائے گی۔
تحریک انصاف اپنے بنیادی مطالبات سے پیچھے ہٹ چکی، نامور صحافی کا انکشاف
مزید :