City 42:
2025-12-13@23:08:41 GMT

8 فروری بلیک ڈے ،پورے ملک میں احتجاج ہوگا ؛ فواد چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

ارشاد قریشی : فواد چوھری نے  اڈیالہ جیل کے باہر  کہا کہ بانی نے8 فروری کو بلیک ڈے کا اعلان کر دیا ہے ، آٹھ فروری کو پورے ملک میں احتجاج ہوگا۔ بانی نے کہا ہے کہ تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے حلقوں میں احتجاج کریں۔

 فواد چوہدری نے آج اڈیالہ جیل مین پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج کسی کو سن ہی  نہیں رہے ۔سب پر مشترکہ فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ،مجھے پتہ نہیں کہ ہمارا جرم کیا ہے۔خان صاحب حوصلے میں ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ پاکستان اس طرح سے آگے نہیں بڑھ سکتا ،ملک ایک ہیجانی کیفیت میں ہے اس سے ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے معیشت بیٹھ گئی ہے ۔ بانی چاہتے ہیں کہ معاملات بہتری کی طرف جائیں ،دوسری سائیڈ سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

رجب بٹ کی نئی گاڑی،قیمت کے حوالے سے بڑادعویٰ سامنے آگیا

فواد چوہدری نے کہا کہ بانی سے کبھی کوئی دوری نہیں تھی ،مذاکرات ہوں ٹینشن نیچے آ ئے یہی پاکستان کے لیے اچھا ہوگا ،اعجاز چودری کو پارلیمنٹ میں لےآتے تو اس سے ٹمپریچر نیچے آجاتا ۔

ماحول حکومت نے پیدا کرنا ہے اپوزیشن کے پاس کیا ہے ،حکومت کو چاہیے اچھا ماحول پیدا کرے یہی ملک کے لیے بہتر ہے ،اسمبلی میں احتجاج تکلیف دہ ہے یا سینکڑوں لوگوں کو اٹھا کر جیلوں میں ڈالنا تکلیف دہ ہے ،حکومت سیاسی قیدیوں اور پولیٹیکل ورکرز کے لیے نرمی پیدا کرے

وزیراعلیٰ پنجاب کا طلبہ کو مزید 1 لاکھ الیکٹرک بائیکس دینے کا اعلان

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں: طارق فضل چوہدری

طارق فضل چوہدری—فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ثابت کیا فوج میں بھی کوئی افسر قانون کی خلاف ورزی کرے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ فوج کی تاریخ میں پہلے کبھی ایسی مثال نہیں ملتی، فیض حمید کو ان کی مرضی کی لیگل ٹیم فراہم کی گئی۔

ان کا کہنا ہے کہ میرٹ پر فیصلہ قانون کی فتح اور آئین کی سر بلندی ہے، یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں، 4 الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی۔

وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت دے دی

تحریک انصاف کے ڈاکٹر نثار جٹ نے کہا کہ پہلے بھی مذاکرات میں ہم نے مطالبہ کیا تھا کہ ہماری بانی تحریک انصاف تک رسائی کروا دیں مگر نہیں کروائی گئی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ جب آپ ریاستی منصب کو سیاسی انجینئرنگ کے لیے استعمال کرتے ہیں تو اس کے نتائج ہوتے ہیں، وہ سمجھتے تھے کہ جو کچھ کر رہا ہوں اس کا حساب نہیں دینا پڑے گا،  بانیٔ پی ٹی آئی اور فیض حمید کا گٹھ جوڑ تھا، فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی آج بھی ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈا کر رہے ہیں، پی ٹی آئی ہوش کے ناخن لے، منفی سیاست کی اب کوئی گنجائش نہیں، پی ٹی آئی کا منفی بیانیہ ایکسپوز کرنا ہماری ذمے داری ہے، بانیٔ پی ٹی آئی سے ان کی متعدد بار ملاقاتیں کروائی گئیں، وہ جیل کو ایسے استعمال کر رہے ہیں جیسے پارٹی سیکریٹریٹ ہو۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اللّٰہ نے دنیا میں اس وقت پاکستان کو عزت دی، معرکۂ حق میں فتح دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے حالیہ جنگ میں بڑی فتح حاصل کی، اس وقت دنیا میں پاکستان کو منفرد پزیرائی مل رہی ہے جو پہلے نہیں ملی۔

طارق فضل نے کہا کہ ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں، دنیا میں کوئی ملک نہیں جس نے 40 لاکھ مہاجرین کی مہمان نوازی کی، ہم دہشت گردی کے ذمے دار افغان عوام کو نہیں افغان رجیم کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ کا رویہ عدم تعاون کا ہے، آپریشن کا شوق کس کو ہے؟ ان آپریشنز میں فوج کا جانی نقصان ہوتا ہے، فوج کے جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانیاں دیں۔

متعلقہ مضامین

  • ریڈ لائنز کراس کرنیوالے کی سیاست ختم شد ہے: طلال چوہدری
  • فیض حمید کی سزا کسی حکومت کی فتح نہیں: طارق فضل چوہدری
  • عمران، فیض حمید گٹھ جوڑ تباہی، عوام کو تقسیم کیا: طارق فضل چوہدری
  • بسنت‘ 2 پروگرامز والی افواہیں بے بنیاد، تہوار صرف 6 سے 8 فروری کو ہوگا: عظمیٰ بخاری 
  • فیض حمید کے بعد کس کس بکرے کی ماں خیر منائے؟ طلال چوہدری بول پڑے
  • آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہوں یا بانیٔ پی ٹی آئی سب کو سزا ملے گی: طلال چوہدری
  • آج کی سزا کے بعد ثاقب نثار ہو یا بانی پی ٹی آئی سب کو سزا ملیگی، طلال چوہدری
  • لاہور میں 7، 8 اور 9 فروری کو بسنت منانے کا اعلان
  • عوام کے حقوق، صحت، معیارِ زندگی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،شفقت محمود
  • اڈیالہ کے باہر مسلسل احتجاج ہوا تو عمران خان کی جیل منتقلی پر غور ہوگا، رانا ثنااللہ