واخان کے معاملہ پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے، خرم نواز گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
نجی ٹی وی کے مطابق اہل سنت رہنما نے کہا کہ یہ بات باعث حیرت ہے جس مسئلہ پر وزیر خزانہ کو بولنا چاہیے اس پر وزیر اطلاعات بولتے ہیں، یہ بیڈ گورننس کے زمرے میں آتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ واخان کے معاملہ پر قوم کو اعتماد میں لیا جائے، وزیر دفاع کی بجائے وزیر خارجہ کو اپنا موقف دینا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بات باعث حیرت ہے جس مسئلہ پر وزیر خزانہ کو بولنا چاہیے اس پر وزیر اطلاعات بولتے ہیں، یہ بیڈ گورننس کے زمرے میں آتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چنیوٹ سے کھربوں روپے کے سونے کے ذخائر دریافت ہونے کی خبر دی گئی ہے، یہ ذخائر کیسے تصرف میں آئیں گے اور کب اس پر کام شروع ہوگا؟ کیا ان ذخائر کا انجام بھی ریکو ڈیک والا ہوگا؟ اس کے بارے میں راوی مکمل خاموش ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے پنجاب کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے چنیوٹ میں اربوں کھربوں روپے کے تانبے کے ذخائر ملنے کی خبر دی تھی اور بڑا جشن منایا تھا ان ذخائر کا کیا بنا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
شہریوں کیلیے بڑی سہولت؛ ملکی تاریخ میں پہلی بار انڈر پاس صرف 35 روز میں تعمیر ہوگا
اسلام آباد:پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف 35 روز میں انڈر پاس مکمل ہونے جا رہا ہے، جس سے شہریوں کے لیے ٹریفک کی روانی میں نمایاں بہتری آئے گی۔
جناح اسکوائر مری روڈ پر انڈر پاس کی کھدائی کا کام تیزی سے جاری ہے اور اسے ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ اسلام آباد ایئرپورٹ سے مری تک سگنل فری کوریڈور کا حصہ ہے، جو آمدورفت میں آسانی فراہم کرے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے انڈر پاس منصوبے کو صرف 35 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی اور کہا کہ رفتار کے ساتھ ساتھ تعمیراتی معیار پر بھی کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
وزیر داخلہ نے شہریوں کی آمدورفت کو متاثر نہ ہونے دینے کے لیے متبادل راستوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کی بھی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ سگنل فری کوریڈور سے سیاحوں کو مری پہنچنے میں سہولت ملے گی اور ٹریفک جام کا برسوں پرانا مسئلہ حل ہوگا۔ یہ منصوبہ کشمیر چوک کے قریب ٹریفک کے دباؤ کو بھی کم کرے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے اسلام آباد کے مجموعی ٹریفک نظام میں بہتری آئے گی اور ایندھن کی بچت بھی ممکن ہوگی۔
اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے وزیر داخلہ کو منصوبے کی پیش رفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ منصوبے میں 479 میٹر طویل انڈر پاس شامل ہے، جو تین ٹریفک لینز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ منصوبے کے تحت ملحقہ پل کو بھی چوڑا کیا جا رہا ہے، دونوں اطراف میں دو دو لینز کا اضافہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ 4 ملحقہ سلپ روڈز کو بھی کشادہ کیا جائے گا تاکہ ٹریفک کی روانی بہتر ہو۔ حکام کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کر لیا جائے گا۔
Post Views: 1