انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پی ایس ایل کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ چھوڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
انگلینڈ کے بلے باز جیمز ونس نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کھیلنے کے لیے فرسٹ کلاس کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
انہوں نے یہ فیصلہ بدھ کے روز کیا جس کی وجہ یہ ہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ اپنے کرکٹرز کو ٹی 20 مقابلوں میں شرکت کے لیے این او سی دینے کو تیار نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ میں شرکت سے کیوں روکا؟ وجہ سامنے آگئی
انگلینڈ بورڈ نے نومبر 2024 میں فیصلہ کیا تھا کہ اس سیزن میں اپریل سے مئی میں شیڈول پی ایس ایل میں کھیلنے کے لیے تمام فارمیٹ کے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کرنے سے گریز کیا جائے کیونکہ لیگ کا کاؤنٹی چیمپئن شپ کے ابتدائی راؤنڈز سے ٹکراؤ ہورہا ہے۔
جیمز ونس نے 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں۔ وہ اس سیزن میں بھی ہیمپشائر کی قیادت کرنے والے تھے لیکن پی ایس ایل ڈرافٹ سے قبل کراچی کنگز نے انہیں اپنی ٹیم میں شامل رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ہیمپشائر سے محبت کرتا ہوں کیوں کہ یہ 16 سال سے میرا کلب اور گھر رہا ہے اس لیے میں ٹی20 کرکٹ میں ہیمپشائر کے لیے اپنی بہترین کارکردگی کو برقرار رکھنے کے قابل ہونا چاہتا ہوں۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10 پلیئرز ڈرافٹنگ، کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو چنا؟
33 سالہ جیمز سنہ 2015 سے ہیمپشائر کی قیادت کر رہے ہیں اور اس وقت وہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والے آئی ایل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں گلف جائنٹس کے لیے کھیل رہے ہیں۔
ہیمپشائر کے کرکٹ ڈائریکٹر جائلز وائٹ نے کہا کہ وہ ونس کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔
جائلز وائٹ نے کہا کہ جیمز 20 سالوں سے کلب کے لیے عمدہ پرفارم کر رہے ہیں جنہوں میدان میں اور اس کے باہر بھی بطور سرکردہ بلے باز اور کپتان کے طور پر مکمل عزم ظاہر کیا۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز، کس کھلاڑی نے کیا لباس پہنا؟
ان کا کہنا تھا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ یہ اعلان بہت سے شائقین کے لیے مایوسی کا باعث بنے گا لیکن امید ہے کہ ہر کوئی کلب کو دیے جیمز کے کئی سالوں پر انہیں سراہے گا۔
216 فرسٹ کلاس میچوں میں جیمز ونس نے 30 سینچریوں کے ساتھ 40 کی اوسط سے 13340 رنز بنائے ہیں۔
دریں اثنا انگلینڈ کے بلے باز ٹام کوہلرکیڈمور نے بھی پی ایس ایل میں پشاور زلمی کے لیے کھیلنے کے لیے کاؤنٹی کرکٹ چھوڑ دی ہے اور اس سلسلے میں وہ سمرسیٹ سے بات چیت کر رہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انگلینڈ کرکٹ بورڈ پشاور زلمی پی ایس ایل جیمز ونس کاؤنٹی کرکٹ کراچی کنگز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انگلینڈ کرکٹ بورڈ پشاور زلمی پی ایس ایل کاؤنٹی کرکٹ کراچی کنگز پی ایس ایل بلے باز رہے ہیں کے لیے
پڑھیں:
جیسن گلیسپی کا پی سی بی پر واجبات کی عدم ادائیگی کا الزام، پاکستان کرکٹ بورڈ کا مؤقف بھی آگیا
قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پر معاوضہ ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر و پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیپسی نے کہا کہ ان کے دل میں پاکستان کرکٹ کے لیے کوئی منفی جذبات نہیں ہیں، تاہم انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں اب تک 9 ماہ کی کوچنگ کا معاوضہ نہیں دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’وہ ایک مسخرا ہے‘، جیسن گلیسپی کی ہیڈ کوچ عاقب جاوید پر کڑی تنقید
جیسن گلیسپی نے کہا کہ وہ ابھی بھی اس کام کا معاوضہ ملنے کے منتظر ہیں جو انہوں نے بحثیت ہیڈکوچ کیا ہے، یہ تھوڑا مایوس کن ضرور ہے، امید ہے کہ یہ معاملہ جلد حل ہو جائے گا۔
اس سے قبل گلیسپی نے کہا تھا کہ پاکستان ٹیم کے ساتھ ان کے تجربے نے کوچنگ سے ان کی محبت کو متاثر کیا ہے، وہ مایوس کن تھا، اس نے مجھے یہ سوچنے پر مجبور کیا کہ کیا میں دوبارہ فل ٹائم کوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں۔
پی سی بی کا مؤقف کیا ہے؟جیسن گلیسپی کے الزامات پر پی سی بی نے کہا ہے کہ واجبات کی عدم ادائیگی کے الزامات میں حقیقت نہیں، سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بغیر نوٹس دیے اپنا عہدہ چھوڑ گئے تھے، معاہدے میں دونوں فریقین کے 4 ماہ کے نوٹس کی شق موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ہیڈ کوچنگ سے استعفیٰ کیوں دیا؟، جیسن گلیسپی نے خاموشی توڑ دی
پی سی بی کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی نے نوٹس نہیں دیا، جس پر واجبات اُن کی طرف نکلتے ہیں، واجبات کے لیے جیسن گلیسپی کے ایجنٹ نے بھی بورڈ سے رابطہ کیا، ایجنٹ کو بھی بورڈ نے آگاہ کیا تھا کہ جیسن گلیسپی پہلے واجبات کلیئر کریں، پھر باقی حساب بھی کلیئر کرلیں گے۔
یاد رہے کہ اپریل2024 میں سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا، انہوں نے دسمبر میں عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور استعفے کی وجہ ان کے اور بورڈ کے درمیان اختلافات بیان کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آسٹریلیا پاکستان پی سی بی ٹیسٹ ٹیم جیسن گلیسپی ہیڈکوچ