جناح اسپتال: بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی خاتون کے 50 لاکھ انتظامیہ کے پاس محفوظ
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
جناح اسپتال کراچی کے زچہ بچہ وارڈ کے باہر خاتون بےہوشی کی حالت میں ملی، مریضہ کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون ذیابطیس کی مریضہ ہے، جنہیں ایمرجنسی میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کے پاس سے ملنے والی 50 لاکھ روپے کی رقم انتظامیہ کے پاس محفوظ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: انتظامیہ کے کے پاس
پڑھیں:
کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
— فائل فوٹوکراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔
پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔
پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔