سینیٹر عرفان صدیقی : فوٹو فائل

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ  امید ہے کل پی ٹی آئی وعدے کے مطابق تحریری مطالبات سامنے لائے گی۔

جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ گنتی کے لحاظ سے کل مذاکرات کا تیسرا دور ہے مگر عملًا پہلا دور ہوگا، امید ہے پی ٹی آئی 23 دسمبر کو کیے گئے وعدے کو کل پورا کر دے گی۔

عرفان صدیقی  نے کہا کہ بال ہمارے کورٹ میں آئے تو اس کو مثبت انداز میں آگے بڑھائیں گے، جیل کے اندر ملاقاتوں کا اپنا ضابطہ موجود ہے، ہم بیسیوں مرتبہ نواز شریف سمیت دیگر لیڈروں سے ملنے جیل گئے ہیں، ایک چھوٹا سا کمرہ ہوتا تھا آٹھ، دس لوگوں کو وہاں بٹھا دیتے تھے، کمرے کے چاروں کونوں میں پولیس اور کوئی اور اہلکار بھی ہوتے تھے۔

بانی پی ٹی آئی کے بیان میں براہ راست وزیرِاعظم کی ذات پر حملہ کیا گیا، عرفان صدیقی

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں جو اس وقت صورتحال ہے اس کی ذمہ داری ن لیگ کی نہیں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ میاں صاحب نے کبھی کسی کو نہیں کہا کہ تم نکل جاؤ، ہم کوئی خفیہ طریقے سے نہیں کھلے عام باتیں کیا کرتے تھے، پی ٹی آئی کی جو ملاقات ہوئی اس میں اہلکار یا پہرے دار موجود نہیں تھا، چوکیدار، پہرے دار کو  تو مینیج کیا جا سکتا ہے، اب در و دیوار کو کیسے ہٹایا جائے، کمرے کی چھت تو دیواروں پر ہوتی ہے، اب دیواروں کو کیسے ہٹایا جائے؟

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ انہوں نے ایسی کیا خفیہ باتیں کرنی ہیں کہ انہیں تخلیہ چاہیے، ایسے تو شاید نہ ہوسکے کہ ہم کوئی بے در و دیوار سا فضا میں کمرہ تخلیق کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سینیٹر عرفان صدیقی عرفان صدیقی نے پی ٹی آئی نے کہا کہ

پڑھیں:

ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد

ویب ڈیسک:پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباد دی ہے۔

 صدرآصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ ایسٹر امید، تجدید اور زندگی کا جشن ہے، ایسٹر ہمدردی، قربانی اور درگزر کی یاد دلاتا ہے، اتحاد و ہم آہنگی کا جذبہ ہی ہمیں ایک قوم بناتا ہے۔

 صدر مملکت نے مزید کہا کہ آئین اقلیتوں کے حقوق کی مکمل ضمانت دیتا ہے، اقلیتوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کیلئے پرعزم ہیں، مسیحی برادری نے پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

 وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور دنیا بھر میں مقیم مسیحی برادری کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں، ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے۔

وزیراعظم  نے مزید کہا کہ ایسٹر ایمان کی عظمت اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات کی یاد دلاتا ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

متعلقہ مضامین

  • جناح اسپتال کے ڈاکٹر پر تشددکا معاملہ، احتجاج پر ینگ ڈاکٹرز تقسیم، مطالبات بھی سامنے آگئے
  • یوکرین اور روس میں رواں ہفتے ہی معاہدے کی امید، ٹرمپ
  • ڈاکٹر سلیم الزماں صدیقی، ایک ہمہ جہت شخصیت
  •   عرفان صدیقی کی  شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
  • گلشن اقبال 13 ڈی میں شہری کے ہاتھوں ڈاکو ہلاک
  • لداخ ”کے ڈی اے، ایل اے بی" کا مطالبات تسلیم نہ کیے جانے کی صورت میں احتجاجی تحریک کی دھمکی
  • ایسٹر تجدید اور امید کی علامت ، صدرمملکت اور وزیراعظم  کی  مسیحی برادری کو مبارکباد
  • لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے، جنید اکبر
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کرن