Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:42:39 GMT

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد: وزارت پارلیمانی امور نے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تفصیلات جاری کردیں۔وزارت پارلیمانی امور کے دستاویز کے مطابق گزشتہ 6 سال کے دوران رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 کروڑ 70 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ایک کروڑ 46 لاکھ، سندھ میں 53 لاکھ ووٹرز کا اضافہ ہوا جب کہ خیبر پختونخوا میں 72 لاکھ، بلوچستان میں 12 لاکھ اور اسلام آباد میں 3 لاکھ 90 ہزار ووٹرز کا اضافہ ہوا۔وزارت پارلیمانی امور کا کہنا ہے کہ پنجاب میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 53 لاکھ  اور سندھ میں 2 کروڑ 77 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 25 لاکھ اور بلوچستان میں 55 لاکھ 26 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا اضافہ

پڑھیں:

کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے

زاہد چوہدری :انسداد پولیو مہم کی تیاریاں مکمل ہوگئیں ،پنجاب بھر میں پیر سے انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے 
پنجاب کے تمام اضلاع میں ویکسین، لاجسٹکس کی سپلائی مکمل ہوگئی ،  پنجاب بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے،پنجاب بھر میں 2 لاکھ سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے،لاہور میں 14 ہزار سے زائد ورکر ڈیوٹی سر انجام دیں گے ،راولپنڈی میں 9 ہزار سے زائد ورکر انسداد پولیو مہم میں حصہ لیں گے،ملتان میں 10 ہزار سے زائد ورکر مہم کا حصہ ہیں 
انسداد پولیو پروگرام سربراہ کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں 21 اپریل سے سات روزہ پولیو مہم شروع ہو رہی ہے، والدین سے گزارش ہے اس قومی فریضے میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں، پولیو ایک خطرناک مرض ہے جو بچوں کو عمر بھر کے لیے معذور کر سکتا ہے،ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے کہ اپنے بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں،براہِ کرم پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں،جب بھی ٹیمیں آپ کے دروازے پر آئیں، بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں،ہر بار قطرے، ہر بچے کے لیے – یہ ہمارا عزم ہونا چاہیے

محکمہ صحت کا ملازم جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بن کر فراڈ کرتا رہا

متعلقہ مضامین

  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے:وزارت داخلہ
  • اپریل میں ایک لاکھ سے زائد افغان شہری واپس اپنے ملک چلے گئے: وزارت داخلہ
  • غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے نئے حملے ، گھر دھماکوں سے تباہ ، ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ
  • سابق ائیر وائس مارشل کا کورٹ مارشل، وزارت دفاع سے ریکارڈ طلب
  • حکومت کو ملنے والی غیرملکی امداد میں کمی آگئی
  • پاکستان کی مجموعی غذائی اجناس کی برآمدات میں کمی ریکارڈ
  • کل سے سات روزہ پولیو مہم کا آغاز؛2 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
  • ریلوے میں بدانتظامی، مسافر ناراض، ری فنڈنگ میں ریکارڈ اضافہ
  • پی ٹی آئی حکومت میں 6 ارب 23 کروڑ کہاں گئے؟ محکمہ صحت کا حیران کن انکشاف
  • پی ٹی آئی دورمیں محکمہ صحت پنجاب میں 6 ارب 23 کروڑ کی مبینہ خوردبرد