پاکستان کی سلامتی ہماری اولین ترجیح ہے:مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
لاہور:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ "ٹرمپ کو اپنے دماغ میں جگہ دینے کی کیا ضرورت ہے؟ امریکی عوام کا حق ہے کہ وہ اپنے صدر کا انتخاب کریں، مگر ہماری ترجیح ہمیشہ پاکستان کی سلامتی ہونی چاہیے۔”
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ "ہم نے ہمیشہ اصولوں کے مطابق مذاکرات کیے ہیں اور کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ میری خواہش ہے کہ ملک کے مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، اور سب سے پہلے عوام کا اعتماد بحال کیا جائے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ "پی ٹی آئی کے مطالبات کے حوالے سے مجھے کوئی معلومات نہیں، لیکن میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ سیاستدانوں کو گرفتار نہیں کرنا چاہیے۔ اگر کسی نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ہے تو اسے اپنے رویے پر نظرثانی کرنی چاہیے۔”
مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ وہ ہمیشہ سے مذاکرات کے حامی رہے ہیں اور اصولوں کی بنیاد پر حکومت اور اپوزیشن دونوں کو ایک دوسرے کے ساتھ بات چیت کے لیے آمادہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ "پاکستان اور افغانستان کے تعلقات ہمیشہ اہم رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون ضروری ہے۔”
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
پاکستان اور افغانستان کے درمیان سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع
ویب ڈیسک: پاکستان اور افغانستان کے درمیان کابل میں سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات شروع ہو گئے۔
قبل ازیں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سکیورٹی اور امن و سلامتی سے متعلق مذاکرات کرنے کیلئے کابل پہنچے جہاں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ان کا استقبال کیا، اعلیٰ سطح کا وفد بھی نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ کابل پہنچا ہے۔
نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ ہمارے برادرانہ تعلقات ہیں، افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے، کوشش ہو گی کہ دونوں ممالک مل کر کام کریں۔
بلوچستان کے علاقے دکی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک
انہوں نے مزید کہا ہے کہ کچھ عوصے سے دونوں ممالک کے درمیان سرد مہری رہی ہے، وزیراعظم سمیت سب نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کیساتھ بات چیت کی جائے
دورے کے دوران اسحاق ڈار افغان عبوری وزیرِ اعظم اور افغان نائب وزیرِ اعظم برائے اقتصادی امور سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے دوران افغان ہم منصب امیر خان متقی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جس میں سکیورٹی، تجارت، رابطوں اور عوامی تعلقات سمیت تمام امور پر بات ہو گی۔
آئی ایم ایف اجلاس، وزیر خزانہ امریکہ روانہ